الیکشن متنازعہ،کرپٹ اشرافیہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، شاہدخاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
الیکشن متنازعہ،کرپٹ اشرافیہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، شاہدخاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، یہ سچ ہے کہ آج پورا ملک پریشان ہے، ملک میں ٹینکرز کی تعداد بڑھ گئی ہے، ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس اسمگل ہو رہی ہے، پائپ لائن ہونے کے باوجود تیل ٹینکروں سے بھیجا جاتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اشرافیہ نالائق یا کرپٹ ہے تو اس کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، ملک میں متنازع الیکشن ہوئے ہیں، موجودہ حکومت عوامی نمائندہ نہیں ہے، ملک کے عوام حکمرانوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹنیکر مافیا پائپ لائن کو چلنے ہی نہیں دیتا، پائپ لائن کے استعمال سے اخراجات میں کمی آئے گی لیکن ہم اس پائپ لائن استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ رول آف لا لے آئیں ملک چلنے لگے گا، ملک کا تنخواہ دار طبقہ ساڑھے 38 فیصد ٹیکس دیتا ہے، حکومت کو اضافی اخراجات کیلئے اضافی قرض لینا پڑتا ہے، ملکی معیشت سکڑ رہی ہے، آپ اسے کامیاب ملک کہہ سکتے ہیں؟ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی فکر عوام کے ووٹ سے آنے والے کرتے ہیں، سیاستدان کا احتساب الیکشن میں ہوتا ہے، یہ حکومت اورا سمبلیاں جعلی ہیں، ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ اپنی تنخواہیں 400 فیصد تک بڑھا لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کہاں پہنچ چکی ہے، حکمرانوں کو ملک کی پرواہ ہے نہ ہی عوام کی فکر ہے، سیاستدان کا احتساب پولنگ اسٹیشن میں ہوتا ہے۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک کے اشرافیہ ملک کر بیٹھیں اور فیصلہ کریں اگر ایسا نہ ہوا تو پھر فیصلے سڑکوں پر ہونگے، پھر بڑی خطرناک صورت حال ہوگی، ملک کو کوئی ایک جماعت نہیں چلا سکتی، یہ سارے فیل ہوچکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار جلائو گھیرائو کا الزام:مہاجر قومی موومنٹ چیئرمین آفاق احمد گرفتار ڈاکٹر زیلاف منیر پاکستان بزنس کونسل کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب ہوگئیں بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے اہم پیشرفت، کنسورشیم سے معاہدہ ہوگیا پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے، عرفان صدیقی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا: طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے ساتھ لکھ کر طے ہوا ہے کہ ایک میکینزم بنایا جائے گا ، یہ جنگ بندی میں عارضی توسیع ہے ، مزید بات چیت 6 نومبر کو ہوگی۔ایک انٹرویو میں سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ یہ پاکستان کی دہری جیت ہے ، ہمارا موقف دنیا کے علاوہ ہمسائے نے بھی مانا اور افغانستان کے ساتھ ثالثوں کی موجودگی میں بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی پراکسی یا ڈمی کے طور پر کام آتا رہا ہے، پاکستان کے پاس بے شمار شواہد بھی ہیں اور افغان طالبان خود بھی مانتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کرنے والے گروپ وہاں رہتے ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا۔ جواب میں پاکستان کو کارروائی کرنا پڑی تو زیادہ مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔