اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) منگل کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سن 2024 میں ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سو فلموں میں سے نصف سے زیادہ میں پہلی بار کسی خاتون نے مرکزی کردار یا پھر شریک سرکردہ مرکزی کردار ادا کیا۔

یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے ایننبرگ انکلوژن انیشیٹو (یو ایس سی) کے مطابق باکس آفس کی ٹاپ 100 فلموں میں سے 54 فیصد میں خواتین اور لڑکیوں کو مرکزی کرداروں کے طور پر پیش کیا گیا۔

'اوپن ہائمر‘ نے آسکرز کا میلہ لوٹ لیا

یو ایس سی نے جب سن 2007 میں پہلی بار اس طرح کی سالانہ درجہ بندی اور اعداد و شمار جمع کرنے شروع کیے تھے، تو یہ تناسب محض 20 فیصد تھا اور 2023 میں یہ تناسب 30 فیصد کے قریب تھا۔

(جاری ہے)

اس حساب سے گزشتہ برس کے اعداد و شمار اس رجحان میں کافی بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔

باکس آفس پر خواتین کا راج

ایننبرگ انکلوژن انیشیٹو کی بانی اسٹیسی ایل سمتھ نے ایک بیان میں کہا، "یہ پہلی بار ہے، جب ہم کہہ سکتے ہیں کہ صنفی مساوات سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں تک پہنچ گیا ہے۔

"

’اخلاقی اقدار کی پامالی‘ باربی فلم پر پابندی عائد

ان کا مزید کہنا تھا، "2024 میں ٹاپ پانچ فلموں میں سے تین میں ایک لڑکی یا عورت مرکزی کردار میں تھی۔ سال کی نمبر ایک فلم، ڈزنی کی 'ان سائیڈ آؤٹ 2'، سمیت ٹاپ 10 میں سے پانچ فلمیں اسی طرح کی تھیں۔"

سن 2024 میں خواتین کے مرکزی کردار والی جو دیگر قابل ذکر اہم فلمیں تھیں، اس میں سنتھیا ایریو کی "وِکڈ"، ڈیمی مور اور مارگریٹ کوالی کی "دی سبسٹینس"، اور آنیا ٹیلر- جوائے کی فلم "فیوریوسا: اے میڈ میکس ساگا" شامل ہیں۔

'اوپن ہائمر' کے ایک منظر پر شدت پسند ہندو ناراض کیوں؟

تاہم اسٹوڈیوز کے درمیان اس میں کچھ تفاوت بھی تھا۔ یونیورسل اسٹوڈیوز کی طرف سے ریلیز ہونے والی 66.

7 فیصد فلموں میں خواتین اہم کرداروں میں تھیں، لیکن سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کی فلموں میں یہ تناسب 38.5 فیصد تھا۔

اسٹیسی اسمتھ کا کہنا ہے، "ہمیں ہمیشہ سے معلوم ہے کہ خواتین کی لیڈ کرداروں والی فلمیں پیسہ کمائیں گی۔

یہ معاشی بیداری کا نتیجہ نہیں بلکہ وکالت کرنے والے گروپوں اور اسٹوڈیوز میں اسکرین پر مساوات کی ضرورت پر زور دینے والے مختلف حلقوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔"

ہالی وڈ کے رائٹرز اور اداکاروں کی مشترکہ تاریخی ہڑتال

اقلیتوں کی نمائندگی کا فقدان برقرار

سان ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سینٹر فار دی اسٹڈی آف ویمن ان ٹیلیویژن اینڈ فلم کی ایک علیحدہ رپورٹ، جو منگل کے روز ہی جاری کی گئی، میں بتایا گیا ہے کہ اہم کرداروں میں خواتین کی تعداد میں اضافے کے باوجود بولنے والے کرداروں میں خواتین کے کرداروں کا تناسب 2024 میں 35 فیصد سے بڑھ کر صرف 37 فیصد ہی رہا۔

یو ایس سی کی رپورٹ میں یہ بھی پایا گیا کہ ہالی ووڈ میں صنفی شمولیت نسلی شمولیت سے مماثلت نہیں رکھتی ہے۔

ہالی ووڈ بند، ہڑتال کرنے والوں میں اداکار بھی شامل

اس نے پایا کہ سرفہرست 100 فلموں میں سے صرف 25 میں ہی غیر سفید فام افراد مرکزی کردار میں تھے، جبکہ 2023 میں اس اقلیتی طبقے کے 37 اداکار تھے۔ مردم شماری کے مطابق امریکی آبادی کے 41.6 فیصد افراد کا تعلق دیگر رنگ و نسل سے ہے، تاہم کسی بھی اسٹوڈیو میں اس تناسب سے ان کی نمائندگی کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

یو ایس سی کے مطالعہ کی سرکردہ مصنفہ کیتھرین نیف نے کہا، "گرچہ اس سال کے نتائج خواتین کے لیے متناسب نمائندگی کی جانب ایک تاریخی قدم کی نشاندہی کرتے ہیں، تاہم سیاہ فام نسل کی خواتین کے لیے ابھی بھی بہت کام کرنا باقی ہے۔"

ص ز/ ج ا (اے پی روئٹرز)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فلموں میں سے میں خواتین خواتین کے یو ایس سی پہلی بار سے زیادہ ہالی ووڈ

پڑھیں:

امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل گئی

جرسی سٹی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )امریکی ریاست نیو جرسی میں جنگل میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے جہاں ہزاروں افراد کو نقل مکانی کر رہے ہیں آتشزدگی کو ”جونز روڈ وائلڈ فائر“ کا نام دیا گیا ہے جو بارنیگیٹ ٹاﺅن شپ کے قریب سے شروع ہو کر پائن بیرینس علاقے تک پھیل چکی ہے حکام نے ریاست کی سب سے مصروف شاہراہ، گارڈن سٹیٹ پارک وے کے تقریباً 17 میل حصے کو آگ کی وجہ سے بند کر دیا ہے.

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک آگ پر صرف پانچ فیصد تک قابو کیا جا سکا آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے گرین ووڈ فاریسٹ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایریا سے شروع ہوئی آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی جب کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں حکام نے متاثرہ علاقوں سے تین ہزار رہائشیوں کے لیے لازمی طور پر نقل مکانی کے احکام جاری کیے ہیں جہاں آگ نے اب تک تقریباً 1,300 عمارتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے.

جرسی سینٹرل پاور اینڈ لائٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے تقریباً 13 ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں کیوں کہ فارسٹ فائر سروس نے پاور ایجنسی سے درخواست کی کہ وہ علاقے میں داخل ہونے اور باہر جانے والی تمام لائنوں کو بند کر دے ابھی تک آگ سے کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی . گلوکوسٹر کاﺅنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہوا کے رخ نے آگ کو نیو جرسی کی اکثریتی آبادی تک پھیلانے کا کام کیا ہے اور دھواں مشرق کی طرف بحر اٹلانٹک تک پھیل رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے ہمدردی اور دعائیں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں اور ان ریاستی اہلکاروں کے ساتھ جو مدد کے لیے یہاں پہنچے ہیں آگ بجھانے والی گاڑیاں، بلڈوزر اور متعدد کمیونٹیز سے عملہ بھی اس مقام پر موجود ہے اور آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہا ہے مقامی حکام نے سدرن ریجنل ہائی سکول میں متاثرین کے لیے ایک پناہ گاہ کھول دی ہے.

ریاست نے گذشتہ ماہ ایک نیو جرسی میں خشک سالی کی وارننگ جاری کی گئی تھی کیونکہ پورے موسم سرما میں یہاں بارش معمول سے کہیں کم ہوئی عام طور پر ہر سال نیو جرسی کے تقریباً سات ہزار ایکڑ جنگلات آگ سے متاثر ہوتے ہیں مگر آتشزدگی اس تازہ واقع میں آگ اس اوسط سے تجاوز کر چکی ہے.

متعلقہ مضامین

  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
  • سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
  • لاہور : بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • 48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا
  • لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
  • ٹیسلا کی فروخت، منافع میں کمی، ایلون مسک کا حکومت میں اپنا کردار کم کرنے کا اعلان
  • امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ ساڑھے آٹھ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیل گئی
  • ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ
  • موسمیاتی تبدیلی بھی صنفی تشدد میں اضافہ کی وجہ، یو این رپورٹ