موٹروے پولیس کے اہلکاروں کا ٹرک ڈرائیور پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
راولپنڈی:
حسن ابدال کے قریب موٹر وے پولیس اور فائن کلیکشن یونٹ کے اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور سے بدسلوکی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہراہ پر دو ٹریک رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا گیا، اس دوران اوپن لین میں ایک ٹرک تھوڑا آگے بڑھا تو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے عملے نے اس کو روکنے کی کوشش کی۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا عملہ مختلف جملے کستے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر نیچے اتار دیتا ہے جبکہ اس دوران اہلکاروں کی جانب سے ٹرک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، واقعے کی انکوائری ایس پی رینک کا افسر کرے گا اور قصور وار کو سزا دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹرک ڈرائیور وے پولیس
پڑھیں:
’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا باضابطہ اجراء کر دیا۔ جو 5 سٹریٹجک ستونوں، 9کلیدی اہداف، 32 تھیمیٹک ڈومینز، 915 سٹریٹجک اقدامات پر مشتمل ہے۔اس پالیسی کے تحت حکومتی خدمات مرحلہ وار آن لائن اور Citizen-Centric بنائے جائیں گی۔ پیپر لیس گورننس کے ذریعے شفافیت، جوابدہی اور سرکاری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو AI اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔ گرین آئی سی ٹی، کاربن فٹ پرنٹ میں کمی اور کاربن کریڈٹ رجسٹری پر کام کیا جائے گا۔ ڈیجیٹل اصلاحات سے عوام کو سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔