مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دُور کررہی ہیں، 4 سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور:
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دُور کررہی ہیں، صوبے کے ساتھ 4 سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے ایسا پہلی بار نہیں متعدد بار مریم نواز سے متعلق گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ علی امین کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے، اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ لیڈی و ترجمان نے اپنی الگ دکان لگائی ہوئی ہے۔ اب خیبرپختونخوا میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے فورس بھی بنانے کا قانون لانے لگے ہیں۔ جعلی تبدیلی والوں کے وزرائے اعلیٰ کی 12 سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ 4 سال جو سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا، مریم نواز وہ محرومیاں ختم کررہی ہیں۔ آج پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے اور ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔ جو عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آتے ہیں، وہی عوام کے مسائل حل کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
راؤ دلشاد:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پہنچیں۔
انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب