WE News:
2026-06-03@06:21:52 GMT

چیمپیئنز ٹرافی 2025: افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

چیمپیئنز ٹرافی 2025: افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

افغانستان کی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے جہاں ایئرپورٹ پر گلدستے پیش کرکے افغان کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے میچز 19 فروری تا 9 مارچ پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے جس میں 8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی  کے لیے افغانستان کے قومی اسکواڈ کا اعلان

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی یہ چیمپیئنز ٹرافی میں پہلی شرکت ہے اور ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کررہے ہیں۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ pic.

twitter.com/NL1OiO5SJs

— WE News (@WENewsPk) February 12, 2025

افغانستان کی ٹیم اس ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی، افغانستان کا دوسرا میچ 26 فروری کو لاہور میں انگلینڈ کے خلاف جبکہ تیسرا میچ 28 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔

افغان ٹیم کل سے لاہور میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

afghan cricket team champions trophy افغان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی افغانستان کی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے

پڑھیں:

کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں پاکستانی اور افغان تارکین وطن کو وین میں آگ لگا کر قتل کرنے کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
  • روس سے طالبان کے بڑھتے روابط پر افغان سوشل میڈیا میں بحث، ملا عمر کی جدوجہد اور موجودہ پالیسیوں کا موازنہ
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں