سہ فریقی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی کی ویڈیوز سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی:
سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کراچی میں مد مقابل آئیں، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے دوران گرما گرمی بھی ہوئی۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کی اور 29ویں اوور میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما رن لینے کے چکر میں سعود شکیل کی تھرو پر 82 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
View this post on InstagramA post shared by FanCode (@fancode)
بووما کے آؤٹ ہونے پر سعود شکیل اور کامران غلام نے جارحانہ انداز سے خوشی منائی جس پر افریقی کپتان ایک منٹ پچ پر کھڑے ہوکر دونوں کو دیکھ کر غصہ ہوئے۔
اس سے پہلے شاہین آفریدی اور افریقی بلے باز میتھیو بریٹزکے کے درمیان میچ کے 28ویں اوور میں گرما گرمی ہوئی تاہم محمد رضوان نے مداخلت کر کے بھث کو ختم کروایا۔
View this post on InstagramA post shared by FanCode (@fancode)
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
اسلام آباد بمقابلہ ملتان ، کھلاڑیوں نے بازو پر کالی پٹی کیوں باندھی؟ جانئے
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے کھلاڑی رومان رئیس کی بہن کی وفات پر بازو پر کالے رنگ کا ربن پہن کر میچ کھیلنے کا فیصلہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہر کھلاڑی رومان رئیس سے اظہاری ہمدردی کیلئے کالی پٹیاں پہن کر میچ کھیلے گا، رومان رئیس کی بہن کی وفات پر اسلام آباد یونائیٹڈ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے، ہماری دعائیں مشکل کی اس گھڑی میں رومان رئیس کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے ۔