تصویر سوشل میڈیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں، طلبا خود کو ملکی ترقی کے قابل بنائیں۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے یونیورسٹی اور کالجز کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ طلبا اپنی تعلیم پرخصوصی توجہ دیں۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں یونیورسٹی اور کالجز کے نوجوان طلبا کی پورے پاکستان سے نمائندگی تھی۔ 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کےلیے کوشش کریں، طلبا ایسی مہارتیں حاصل کریں جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں۔  ایسے ہنر سیکھیں جن سے وہ ملک کی ترقی میں مثبت انداز میں حصہ لے سکیں۔

تصویر سوشل میڈیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کے جذبے اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ 

آرمی چیف نے ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاک فوج کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی ترقی

پڑھیں:

پاک ترک اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، ترک وزارت دفاع نے پاکستان کو ’برادر ملک‘ قرار دیا

استنبول  (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک وزیر دفاع یاشار گولر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 نجی ٹی وی جیو نیوزنےترک میڈیا  کے حوالے سے بتایا کہ  فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میں ترکش لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سلچک بائرکتار اولو بھی ملاقات میں شریک تھے۔ 
اس سے قبل جنرل بائرکتار اولو اور جنرل عاصم منیر کے درمیان علیحدہ دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دفاعی اشتراک اور عسکری روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔
ترک صدر سے ملاقات، وزیراعظم نے بھارت کیخلاف جنگ میں حمایت پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا
ترکیہ کی وزارت دفاع نے اپنے سرکاری بیان میں پاکستان کو ‘برادر ملک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو تاریخی اور سٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کی عہدے پر بحالی اور حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، ایکس سروس مین
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر: تاریخ کا عظیم موڑ
  • فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت
  • فیلڈ مارشل سے فتنۃ الہندوستان تک
  • پاک ترک اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، ترک وزارت دفاع نے پاکستان کو ’برادر ملک‘ قرار دیا
  • نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ؛ ترقی میں شمولیت کیلئے نیشنل ایڈولسنٹ اینڈ یوتھ پالیسی مثبت اقدام !!
  • فوزیہ ناز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد