’نازیبا سوال‘ پوچھنے پر انڈین یوٹیوبر کی مشکلات میں اضافہ، گرل فرینڈ نے خفیہ پیغام دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ممبئی: مشہور یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا ایک بار پھر خبروں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ ان کا محبت بھرا رشتہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق، رنویر اور ٹی وی اداکارہ نکّی شرما کے درمیان اختلافات بڑھ رہے ہیں، اور سوشل میڈیا پر دونوں کی سرگرمیاں کچھ اور ہی کہانی سنا رہی ہیں۔
مداحوں نے نوٹ کیا کہ رنویر اور نکّی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد بریک اپ کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔ تاہم، رپورٹس کے مطابق رنویر کے دوسرے اکاؤنٹ پر دونوں اب بھی ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔
نکّی شرما نے ایک پراسرار انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی، جس میں لکھا تھا: "آپ کا جسم صرف کھانے کو نہیں، بلکہ توانائی کو بھی مسترد کرتا ہے۔ اگر آپ کا جسم کسی جگہ، شخص یا چیز کو رد کرنا شروع کر دے تو اس پر یقین کریں اور عمل کریں۔"
بعد میں، انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، لیکن مداحوں کو یقین ہے کہ یہ رنویر کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی طرف اشارہ تھا۔
اس سے پہلے، رنویر اور نکّی گووا میں سمندر کی لہروں میں پھنس گئے تھے اور ایک مقامی خاندان نے انہیں بچایا۔ کچھ لوگ اسے پبلسٹی اسٹنٹ سمجھ رہے تھے، لیکن جوڑی نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Nikki (@nikkisharmaofficial)
رنویر حال ہی میں ایک اور تنازعہ میں الجھ گئے جب انہوں نے یوٹیوب شو پر ایک شخص کے والدین کے ازدواجی تعلقات کے متعلق نازیبا سوال کیا۔
یہ سوال سن کر ناظرین ناراض ہو گئے، اور بھارتی فلم انڈسٹری کی تنظیم (AICWA) نے یوٹیوب سے مطالبہ کیا کہ اس ویڈیو کو ہٹا دیا جائے۔
رنویر ، سمے رائنا، آشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کر دی گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے یوٹیوب کو اس متنازعہ شو کی قسط ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
تاحال رنویر اور نکّی شرما نے بریک اپ کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رنویر اور
پڑھیں:
فواد خان کی فلم ابیر گلال کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال مشکلات کا شکار ہے، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مخالفت کے باعث گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے۔
فواد خان کی بھارتی سنیما میں واپسی کی امیدوں پر پانی پھر گیا، جب کہ ان کی فلم ابیر گلال کو ریلیز سے چند ہفتے قبل ہی شدید تنازع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے خلاف بھارت میں ایک بار پھر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔
ابیر گلال کے 2 گانے خدایا عشق اور انگریزی رنگ رسیا اب یوٹیوب انڈیا پر دستیاب نہیں، ان گانوں کو فلم کے پروڈکشن ہاؤس اے رچر لینز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، مگر اب بھارتی صارفین انہیں نہیں دیکھ سکتے، ساتھ ہی معروف میوزک لیبل سارے گاما، جس کے پاس فلم کی موسیقی کے حقوق تھے، اس نے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے یہ گانے ہٹا دیے ہیں۔
وانی کپور نے 22 اپریل کو اپنے انسٹاگرام پر فلم کی پروموشنل ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ فواد خان کے ہمراہ نظر آتی ہیں، لیکن بعد میں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور BoycottVaaniKapoor# جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔
موجودہ حالات میں فلم ابیر گلال کی ریلیز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، فلم کی ریلیز کی تاریخ 9 مئی 2025ء رکھی گئی تھی، مگر اب اس کی نمائش مشکوک ہو گئی ہے۔
Post Views: 1