مایہ ناز مرحوم کرکٹر حنیف محمد پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی حنیف محمد مرحوم کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ’ہال آف فیم‘ میں نئے شامل کیے گئے 3 سابق کرکٹرز کون ہیں؟
اس حوالے سے ایک تقریب بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے ولے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچ کے دوران ہوئی۔
قبل ازیں چیئرمین محسن نقوی نے شعیب محمد کو حنیف محمد کی تختی اور کیپ پیش کی، پی سی بی نے 2021ء میں ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
تقریب کے دوران حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے ہال آف فیم کی یادگاری تختی اور کیپ وصول کی۔
مزید پڑھیے: شاندار خدمات کا اعتراف:انضمام الحق اور مصباح الحق پی سی بی کے ہال آف فیم میں شامل
واضح رہے کہ حنیف محمد کو ہال آف فیم میں شامل کیے جانے کا اعلان سنہ 2021 میں کردیا گیا تھا تاہم معاملہ مختلف عوامل کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔
پی سی بی ہال آف فیم پاکستان کے کرکٹ لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس میں پہلے سے ہی عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس جیسے مایہ ناز کرکٹرز شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہال ا ف فیم میں حنیف محمد پی سی بی
پڑھیں:
میاں شاہد شفیع انتقال کر گئے، لیگی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری
فاران یامین:نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کا انتقال کر گئے, لیگی رہنماؤں و دوست احباب کی مرحوم کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں شاہد شفیع کی میت کو رات گئے اتفاق ہسپتال منتقل کر دیا گیا،میت کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے مری سے اتفاق ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، شاہد شفیع کی میت کو غسل دینے کے بعد سرد خانے میں رکھا گیا ۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی ۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا