Jasarat News:
2025-07-27@06:27:28 GMT

آسٹریلیا: یہود دشمنی کےمظاہرے پر 2نرسیں معطل

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی حکام نے سڈنی کے ایک اسپتال میں 2 نرسوں کو معطل کر دیا ۔ ٹک ٹاک پر ایک وڈیو میں نرسوں نے یہودی مریض کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیاتھا۔خاتون نرس نے کہا کہ وہ کسی بھی یہودی مریض کا علاج نہیں کرے گی اور اسے مار دے گی۔اس دوران اس کے ساتھی نے بھی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ہمایوں سعید خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ندا یاسر کا انکشاف

میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے ہمایوں سعید کی زندگی میں پیش آنے والے سنگین حادثے کا انکشاف کر دیا۔

 ندا یاسر نے اپنے حالیہ پروگرام میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے ماضی میں ایک سنگین حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والی  اداکارائیں نتاشا علی، رُباب مسعود، حرا عمر اور ثناء عسکری کو ندا نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو تھائی لینڈ میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ پیش آیا تھا۔

ندا کے مطابق ہمایوں سعید جیٹ اسکیئنگ کرتے ہوئے پھسل گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا فریکچر ہو گیا۔ ندا نے مزید بتایا کہ چونکہ ان کے بہنوئی ڈاکٹر فراز نواز ایک ڈینٹل سرجن ہیں، اس لیے ہمایوں سعید نے ان ہی سے علاج کروانے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں اس قدر ان کے بہنوئی پر اعتماد کرتے تھے کہ انہوں نے کسی اور ڈاکٹر سے علاج کروانے سے انکار کر دیا اور صرف درد کم کرنے کے لیے پین کلرز لیتے رہے جب تک ڈاکٹر فراز نواز سے اپاؤنٹمنٹ نہیں مل گیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے عالمی ریکارڈ بنا دیا
  • صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا، فیصل واوڈا
  • ہمایوں سعید خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، ندا یاسر کا انکشاف
  • جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر کی فرض شناسی، سانپ کے ڈسے مریض کی جان بچا لی
  • ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی ہرا دیا
  • غزہ پر یہودی حملوں کی شدت چھپانے کیلئے میڈیا پر پابندی(134 مسلمان شہید)
  • یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
  • خاتونِ اول آصفہ بھٹو کا بچوں کے اسپتالوں کا دورہ، ننھے بچوں سے ملاقات
  • جنگ کے دوران انڈیا نے 1684 بار ڈیٹا ہیک کرنے کوشش کی، ایف بی آر کا انکشاف
  • لیویز فورس کا پولیس میں انضمام: بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹس، اعلیٰ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری