لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ جعلی تبدیلی والوں کے وزرائے اعلیٰ کی 12سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں ہے۔ خیبر پی کے کا سارا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ علی امین گنڈا پور کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے تھے۔ اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے ہیں اور سپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا ہے۔ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔ بشریٰ بی بی کی فرنٹ لیڈی و ترجمان نے اپنی الگ دکان لگائی ہوئی ہے۔ اب خیبر پی  کے میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے فورس بھی بنانے کا قانون لانے لگے ہیں۔ پنجاب کے ساتھ 4 سال جو سوتیلی ماں والا سلوک کیا مریم نواز وہ محرومیاں ختم کر رہی ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کر لی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے تحت 130دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی دیہات میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت چلانے کیلئے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمی بخاری کا ردعمل
  • حکومت چلانے کیلیے آپ کے مشوروں کی ضرورت نہیں، گورنر پنجاب کے خط پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
  • گورنرپنجاب کا سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کیلئے مریم نواز کو خط
  • پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
  • مثالی گاؤں منصوبہ میں عوامی ضروریات مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا: مریم نواز
  • 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا: مریم نواز
  • دوسروں کے اے سی اتارنے والا سہولیات نہ ملنے کا پروپیگنڈا کررہا :عظمیٰ بخاری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  •  سینئر صحافی کی والدہ کے انتقال پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس