WE News:
2025-11-03@14:40:15 GMT

پاکستان کے ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

پاکستان کے ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

وزارت خزانہ کی جانب سے مسلسل یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو پاکستان کے لیے ایک خوش آئند پہلو ہے لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس کی وجوہات ہیں کیا اور کیا اب بھی ایسی گنجائش موجود ہے جس سے ان میں مزید اضافہ ہو سکے؟

اس حوالے سے اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ گزشتہ 4 ماہ سے دیکھا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا اور یہ گاکل ائیر 2024-25 جون تک 35 ارب ڈالر پر پہنچ جائیں گے۔

محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ سے رمضان کا بابرکت مہینہ شروع ہو رہا ہے اس میں ترسیلات زر زیادہ آتے ہیں پھر عید آئے گی مزید بڑھیں گے اور صرف جنوری کے مہینے میں ہماری کلوزنگ 3 ارب ڈالر پر ہوئی ہے تو آنے والے 3 چار ماہ میں یہ توقعہ ہے کہ ہم مالیاتی سال کے اختتام پر کلوزنگ 35 ارب ڈالر پر کر لیں گے۔

مزید پڑھیں: سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، سعودی عرب سرفہرست

محمد عدنان پراچہ نے اسکی وجوہات یہ بتائیں کہ اوور سیز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے پاکستان پر اور وہ یہ بات تسلیم کر چکے کہ ہم نے سرمایہ پاکستان میں ہی لگانا ہے، انکا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اب سرمایہ لگانے کے لیے پلیٹ فارمز کھل رہے ہیں جو ایک سال پہلے نہیں تھے۔

محمد عدنان پراچہ کے مطابق اس وقت بھی 7 سے 8 ارب ڈالر ترسیلات زر میں اضافہ ہوسکتا ہے، سعودی عرب سے 25 سے 27 فیصد ترسیلات زر آرہی ہیں متحدہ عرب امارت سے 20 سے 21 فیصد آرہی ہے سب سے زیادہ سعودی عرب سے افرادی قوت ترسیلات زر بھیج رہے ہیں اور یہ 35 سے 37 فیصد جا سکتا ہے۔

محمد عدنان پراچہ کہتے ہیں کہ گلف ممالک پر توجہ دینے کے لیے ہم نے حکومت پاکستان کے سامنے سفارشات رکھی ہیں اگر ان پر عمل ہو جاتا ہے تو ترسیلات زر بڑھ جائیں گی دوسرا یہ کہ جن مسائل کا سامنا اس وقت ہماری افرادی قوت کو گلف ممالک میں جانے کے لیے کرنا پڑ رہا ہے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: جس نے بھی ترسیلات زر کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا اس میں سمجھ کی کمی ہے، خواجہ آصف

محمد عدنان پراچہ کے مطابق ہمارے ترسیلات زر اصل میں تھی ہی یہی اس میں کمی واقعہ ہوگئی تھی اور اب بھی اس میں اضافے کی گنجائش موجود ہے، حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن سے اس میں بہتری آئی دوسری جانب ہم نے دیکھا کہ امریکی ڈالر اور پاکستانی روپیہ میں استحکام آیا ہے، اس سے قبل ڈالر اور پاکستانی روپے میں 5 روپے کا فرق آتا تھا جس کی وجہ سے غیر قانونی راستے کھلنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے تھے جو اب نا ہونے کے برابر ہے اب ترسیلات زر بنکوں کے زریعہ آرہے ہیں جا کی وجہ سے یہ اپنی اصل حالت میں واپس آگئے ہیں۔

محمد عدنان پراچہ کہتے ہیں کہ اگر حکومت پاکستان اس وقت اپنی پالیسیاں بہتر بنا دے تو بہت بہتری کی گنجائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد افرادی قوت مزدور ہے۔ ان کے لیے پراجیکٹس لانچ کیے جائیں ان کی آسانی کے لیے ایسا میکینزم ہو کہ وہ اپنے کمرے میں ایک کلک سے رقم پاکستان بھیج سکیں اور آدھے گھنٹے میں وہ رقم ان کے گھر والوں تک پہنچ جائے۔ اس کے ساتھ کم خرچ ہاؤسنگ اسکیمز اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شروع کرنے کی ضرورت ہے ایسی سوسائیٹیز جس کی ضمانت حکومت پاکستان خود دے اور ان کے لیے ایسے مقامات دیکھے جائیں جن علاقوں سے زیادہ پاکستانی باہر جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ترسیلات زر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ترسیلات زر ترسیلات زر میں ارب ڈالر کا کہنا کے لیے رہا ہے

پڑھیں:

اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا 75 رکنی دستہ شرکت کرے گا

لاہور:

اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا پچھتر رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے باسٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو این او سی جاری کردیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکام کے نام  این اوسی جاری کرنے والی فہرست میں شامل نہیں۔ وہ اپنے طورپر ان گیمز میں شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان  پاکستان اتھلیٹکس، باکسنگ، جوجٹسو، کراٹے، سوئمنگ، ٹائیکوانڈو، ٹبیل ٹینس، ریسلنگ اور ووشو میں حصہ لےگا۔ اسلامک سالیڈیرٹی گیمز سات سے اکیس نومبر تک ریاض میں ہوں گے۔

اتھلیٹکس میں ارشد ندیم، یاسر سلطان، شہروز خان  ملک کی نمائندگی کریں گے۔ کوچ سلمان بٹ، تنویر حسین، کرنل نبیل احمد بیگ بطور آفیشل اتھلیٹکس ٹیم کا حصہ ہیں۔

 باکسنگ ٹیم میں فاطمہ زہرا، اورا اکرم، ماریہ اور قدرت اللہ شامل ہیں، ان کے ساتھ محمد نثار خان ٹیم آفیشل ہیں۔ جوجٹسو میں حمیرا ، شاہ  زیب، ذاکر عباس کے ساتھ فیاض فیروز جارہے ہیں۔

کراٹے میں فخرالنسا، لائبہ ضیا، محمد ابرار، شمس الدین، مبارک علی، کوچ  قراۃ العین، رابعہ سلیم اور مینجر محمد سلیم اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

سوئمرز میں حریم ملک، جہانگیر نبی، مہر مقبول، وجہیہ عیشہ حیات ایوب، موحد صادق لون، سید محمد دانیال، اریان رحمان خاور کا نام فہرست میں درج ہے، ٹیم مینجر رضوان رفیع اور کوچ محمدعاطف ہوں گے۔

ٹائیکوانڈو کے لیے احتشام الحق، منیشہ علی، فاطمین، حمزہ عمر سعید جبکہ کوچ یوسف کرمانی کا انتخا ب ہوا ہے۔

ٹیبل ٹینس ٹیم میں بسمہ فریال، کلثوم خان، محمد شاہ خان، تیمور خان، اعجاز علی، حمزہ اکرام، حور فواد  کے ساتھ عرفان اللہ خان مینجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ریسلنگ میں حیدر علی بٹ، عنایت اللہ، محمد عبداللہ، محمد گلزار کے ساتھ کوچ محمد انعام بٹ ہوں گے۔ ووشو کے لیے نمرا مبشر، رابعہ بتول، عبدالرحمان علی، صدام حسین، افتخار احمد انور، محمد اویس  کو لیا گیا ہے، عامر شہزاد بٹ ٹیم مینجر ہوں گے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے  ٹیم دستے میں سعید اختر خزانچی، ڈاکٹر سبینہ کو میڈیکل آفیسر اور سہییل گل کو انتظامی آفیسر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی اکاونٹس کیس،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی
  • اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا 75 رکنی دستہ شرکت کرے گا
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ  
  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • پاکستان: ذہنی امراض میں اضافے کی خطرناک شرح، ایک سال میں ایک ہزار خودکشیاں
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور