کراچی: پولیس نے چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں گڈاپ پولیس نے موٹر وے پر چھینی گئی گاڑی 20 منٹ میں برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق کراچی حیدر آباد موٹر وے پر ملزمان گاڑی کے ساتھ ڈرائیور کو بھی یرغمال بنا کر لے گئے تھے۔
کراچی میں پولیس نے چھینی گئی گاڑی ایک گھنٹے میں برآمد کرلی۔
گڈاپ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر صفورا چورنگی کے قریب چھاپہ مارا۔
پولیس کے پہنچنے پر ملزمان گاڑی اور ڈرائیور کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
اس کیس کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
لاہور، اغوا کے دو روز بعد نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد
لاہور:کاہنہ میں دو روز قبل اغوا ہونے والے نوجوان مبشر اقبال کی لاش لکھوکی گاؤں کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کر لی گئی۔
پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 26 سالہ مبشر اقبال کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں اس کے بھائی اظہر اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
نوجوان کی لاش جھاڑیوں میں پڑی ہوئی ملی جو کہ دو روز پرانی بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔