ودیا بالن بھی ماورا حسین کی اداکاری کی معترف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
بھارتی اداکارہ ودیا بالن پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی اداکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
بھارت میں فلم صنم تیری قسم کی ری ریلیز کے بعد ودیا بالن بھی فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچیں اور رومانوی فلم کی لچسپ کہانی سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔
بھارتی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری میں فلم اور اس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ماورا حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سادی لو اسٹوری دیکھ کر بہت مزہ آیا اور ماورا حسین کو ٹیگ کر کے کہا کہ آپ کمال ہو۔
ماورا حسین نے بھی ودیا بالن کے تعریفی کلمات کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کر کے شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔
باکس آفس میں فلم نے ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی بھارتی فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ماورا حسین اور ہرش وردھن کی یہ فلم 2016ء میں ریلیز کی گئی تھی اور اب اس فلم کی دوبارہ ریلیز 7 فروری 2025ء کو ماورا حسین کی شادی والے دن کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماورا حسین کی ودیا بالن
پڑھیں:
علامہ سید ساجد علی نقوی سے کرم یکجہتی کونسل کے وفد سے ملاقات
ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے اثرات و ثمرات ضلع بھر میں پائیدار قیامِ امن اور بلا امتیاز شہریوں کے تحفظ کی صورت میں ترجیحی بنیادوں پر آنے چاہئیے، جو بلاتفریق ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے پاراچنار سے آئے کُرم یکجہتی کونسل کے وفد نے حاجی محمد نظر کی قیادت میں ملاقات کی، وفد نے ملاقات کے دوران ضلع کُرم پاراچنار کے مجموعی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، علامہ ساجد نقوی نے علاقائی مسائل پر بات چیت کے دوران ضلعی امن و امان، راستوں کی بندش اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ امن معاہدے کے اثرات و ثمرات ضلع بھر میں پائیدار قیامِ امن اور بلا امتیاز شہریوں کے تحفظ کی صورت میں ترجیحی بنیادوں پر آنے چاہئیے، جو بلاتفریق ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ وفد میں نامور فلاحی شخصیت اور سنیئر ممبر احمد علی طوری، وائس چیئرمین حاجی میر حسین، حاجی حسین علی، حسن علی، حاجی مہراب حسین، بشیر بابو، امجد حسین اور اسد عباس شریک تھے۔