سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار، آج بھی ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
کراچی:
عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے اور سونے میں بڑھتی سرمایہ کاری سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 25ڈالر کے اضافے سے 2ہزار913 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی سطح پر قیمت بڑھنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 4ہزار روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 144روپے کے اضافے سے 2لاکھ 60ہزار 631روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کے اضافے سے 3367روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 47روپے کے اضافے سے 2886روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے
پڑھیں:
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران مختلف 7 کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 177.02 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
موسیٰ لین لیاری، کراچی میں واقع گودام سے 125 کلو گرام پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی۔
اُدھر راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں اٹک سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے قالین میں جذب شدہ 25 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں بہاولنگر بھیجے جانے والے پارسل سے 120 گرام چرس برآمد ہوئی جب کہ لہتراڑ روڈ اسلام آباد پر واقع کوریئر آفس میں کراچی بھیجیے جانے والے پارسل سے 500 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں نیول اینکریج اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین اور 370 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ داتا دربار، مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔