کولمبو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 ) بھارت کے معروف کاروباری گروپ ”اڈانی“ نے سری لنکا میں ہوا سے بجلی بنانے کے دو مجوزہ منصوبوں سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اڈانی گروپ نے سری لنکن حکومت کو بذریعہ خط اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے اڈانی گروپ نے سری لنکا میں ایک ارب ڈالر مالیت کے دو منصوبے لگانے پر اتفاق کیا تھا.

(جاری ہے)

ان منصوبوں کی تکمیل سے قبل ہی سری لنکن حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر مذاکرات کیے جائیں گے اڈانی گروپ نے بدھ کو سری لنکن حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ مجوزہ منصوبے پر سری لنکن حکومت کی جانب سے دوبارہ مذاکرات کی بات کی جا رہی ہے اور یہ معاملہ کمپنی میں زیربحث آیا ہے. خط کے مطابق اڈانی گروپ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک سری لنکا میں اس کی خودمختاری کا احترام نہیں کیا جاتا اس وقت تک وہ ونڈ پاور پروجیکٹ پر کام نہیں کرے گی رپورٹ کے مطابق سری لنکن بورڈ آف انویسٹمنٹ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جب کہ وزارتِ توانائی کے سیکرٹری سے رابطہ نہیں ہو سکا.

دوسری جانب اڈانی گروپ نے بھی فوری طور پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے واضح رہے کہ سری لنکن حکومت اور اڈانی گروپ کے درمیان ونڈ پاور پروجیکٹ کا معاہدہ موجود ہے اس معاہدے کے تحت اڈانی گرین گروپ کو سری لنکا کے شمالی صوبے کے دو مختلف مقامات منار ٹاﺅن اور پونرین ویلیج میں ونڈ پاور ٹربائن نصب کرنی ہیں اس کے علاوہ اڈانی گروپ کولمبو کی بندرگاہ پر 700 ملین ڈالر سے ٹرمینل منصوبے کی تعمیر بھی کر رہا ہے.

سال 2022 کے معاشی بحران کے دوران سری لنکا کو بجلی کی طویل بندش اور فیول کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا اس بحران کے بعد سے سری لنکن حکومت توانائی کے متبادل ذرائع کے منصوبے لگا رہی ہے تاکہ تیل کی درآمد پر ملکی خزانے کے اخراجات کو بچایا جا سکے متبادل ذرائع سے بجلی بنانے کے منصوبوں کے لیے سری لنکن حکومت بھارت کے اڈانی گروپ کی خدمات لے رہی ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سری لنکن حکومت سری لنکا میں کیا ہے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ، علی ظفر نے استعفے جمع کرا دیے

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے بعد اب سینیٹ کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت کے فیصلے کے تحت سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے لے کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور باضابطہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے پارٹی پالیسی کے مطابق سینیٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج میں اپنے تمام سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے آیا ہوں۔”
انہوںنے کہاکہ استعفے جمع ہونے کے بعد اب پی ٹی آئی کے سینیٹرز سینیٹ کی کسی بھی کمیٹی اجلاس کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پارٹی پہلے ہی قومی اسمبلی میں اپنا مؤقف سخت کر چکی ہے، اور اب سینیٹ کی سطح پر بھی بھرپور سیاسی مؤقف اختیار کرتے ہوئے خود کو پارلیمانی کمیٹیوں سے الگ کر رہی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • ایشیا کپ: بنگال ٹائیگرز آگے جائیں گے یا افغانستان، فیصلہ سری لنکا افغان میچ پر منحصر
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو
  • پی ٹی آئی کا سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ، علی ظفر نے استعفے جمع کرا دیے
  • اب اسلام آباد سے صرف 20 منٹ میں راولپنڈی پہنچنا ممکن، لیکن کیسے؟
  • ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • کراچی میں پولیس پر حملوں میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا شبہ
  • ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ