ترکیہ اور قطر کی ثالثی؛ حماس ہفتے کے روز اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر آمادہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حماس نے کہا ہے کہ وہ ہفتے کے روز طے شدہ معمول کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہا کردے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان نے بتایا کہ ترکیہ اور قطر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ترجمان حماس نے مزید کہا کہ مصر میں موجود مذاکراتی ٹیم نے اس سلسلے میں ترکیہ اور قطر کے ثالثوں سے مذاکرات کیے تھے۔
یہ خبر پڑھیں : جنگ کے بادل منڈلانے لگے؛ اسرائیل نے غزہ میں مزید نفری طلب کرلی
بیان میں کہا گیا کہ ثالثوں کی یقین دہانی پر ہفتے کے روز طے شدہ 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی معمول کے مطابق ہوگی۔
حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے اعلان کے بعد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے خاتمے اور نئی جنگ کے خدشات دم توڑ گئے۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیل اب حماس کو منظم، مسلح اور تازہ دم ہونے کا موقع نہ دے، جنگ شروع کرے؛ امریکا
یاد رہے کہ پیر کے روز حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے سے انحراف کا الزام عائد کرتے ہوئے ہفتے کے روز پونے والی یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جس پر امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے جنگ بندی معاہدے ختم کرکے غزہ پر نئی جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسرائیلی یرغمالیوں جنگ بندی معاہدے یرغمالیوں کی ہفتے کے روز
پڑھیں:
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔(جاری ہے)
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی اور یوکرین سمیت اہم اشوز پر بات چیت کا امکان ہے۔