ہانیہ عامر کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر ہلچل، تنقید کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
لاہور:پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنے ڈرامے "کبھی میں کبھی تم” کی بدولت عالمی شہرت کی حامل ہیں، حالیہ فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہو گئیں۔
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا، جس میں وہ پانی میں ایک مرمیڈ کے انداز میں نظر آئیں۔ ہانیہ کا یہ جرات مندانہ انداز ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ان تصاویر میں ہانیہ عامر سوئمنگ پول میں چمکدار پلاسٹک کے لباس میں نظر آئیں، جس سے ان کا جسم واضح طور پر جھلک رہا تھا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس فوٹو شوٹ کو اخلاقی حدود کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ کو اپنی پوسٹ ہٹا دینی چاہیے۔
کچھ نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ کا یہ انداز ممکنہ طور پر بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے سستی پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔