عمران خان نے شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالنے کی بات نہیں کی، رکن قومی اسمبلی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکالنے کی بات نہیں کی، رکن قومی اسمبلی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قبائلی عوام سے جو وعدہ کیا گیا اس سے تمام اسٹیک ہولڈرز نے منہ پھیر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف پربدترین ظلم و بربریت کی جا رہی ہے، 8 فروری کو پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ رہی تاہم اس کے باوجود بھی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور دیگر جماعتوں کو مسترد کر دیا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ جیلوں میں تحریک انصاف پر تشدد کیا جا رہا ہے پارٹی کے بہت سے قائدین اور کارکنان بلاوجہ جیلوں میں ہیں ایسی حرکتیں پاکستان کو کھوکھلا کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیر افضل کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کے لیے بانی سے بات کریں گے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، فارم 47 والوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے، قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا، جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا جارہا ہے؟ کیا رکاوٹ ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رکن قومی اسمبلی
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد، سابق گورنر پنجاب میاں اظہر انتقال کرگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق گورنر پنجاب، مسلم لیگ ق کے بانی اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
میاں محمد اظہر نے اپنا سیاسی کیریئر 1960 کی دہائی کے آخر میں شروع کیا، ابتدائی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔ وہ 1987-1991 تک لاہور کے میئر رہے اور 1990-1993 تک پنجاب کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے۔
انہوں نے نواز شریف کے قریبی ساتھی کے طور پر مسلم لیگ (ن) میں اہم کردار ادا کیا اور 1988 کے بعد قومی اسمبلی کے رکن بنے۔ 1997 میں وہ شاہدرہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، تنازعات کا پرامن حل پائیدار عالمی امن کی ضمانت ہے: اسحاق ڈار
تاہم 1999 میں انہوں نے مسلم لیگ (ق) کی بنیاد رکھی، جو مشرف کے مارشل لا کی حمایت میں تشکیل پائی، لیکن 2002 کے انتخابات میں وہ اپنی نشست ہار گئے۔ بعد میں وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور 2024 سے قومی اسمبلی کے رکن بنے۔
میاں محمد اظہر 2024 کے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے-129 سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے، جہاں انہوں نے 1 لاکھ 3 ہزار 718 ووٹ حاصل کیے۔
مزید :