جرمن شہر میونخ میں مشتبہ کار ’حملہ‘، درجنوں افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق عام لوگوں کے ایک ہجوم پر گاڑی چڑھا دینے والا مشتبہ ملزم افغانستان کا ایک ایسا شہری ہے، جس نے جرمنی میں پناہ کی درخواست دے رکھی تھی اور جس کی عمر 24 سال ہے۔
جرمنی: بچوں پر چاقو حملہ، مشتبہ افغان ملزم سے تفتیش جاری
اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ واقعہ میونخ میں ایسے وقت پر پیش آیا، جب اسی جرمن شہر میں کل جمعے اور پرسوں ہفتے کے روز میونخ سکیورٹی کانفرنس کے نام سے وہ سالانہ بین الاقوامی اجتماع بھی منعقد ہونے والا ہے، جس میں دنیا کے درجنوں ممالک سے سینکڑوں سرکردہ رہنما اور اعلیٰ شخصیات حصہ لیتی ہیں۔
امسالہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں سینکڑوں دیگر اہم شخصیات کے علاوہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی شرکت کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
اس واقعے میں ہوا کیا؟میونخ پولیس کے مطابق اس واقعے کے وقت اس شہر میں جرمنی کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ویردی کے کارکنوں کی طرف سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا اور وہاں سکیورٹی کے لیے پولیس کی کئی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔
مشتبہ ملزم اپنے گاڑی میں وہاں پہنچا اور اس نے تیز رفتاری سے اپنی گاڑی وہاں موجود لوگوں پر چڑھا دی۔
اسی واقعے کا ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں پرتشدد حملوں کے متعدد ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں ، جن میں بہت سے افراد زخمی ہوئے اور چند مارے بھی گئے۔ اب 23 فروری کو ہونے والے جرمن قومی انتخابات سے چند ہی روز قبل اس نئے 'حملے‘ کی وجہ سے داخلی سکیورٹی انتظامات ایک بار پھر موضوع بحث بن گئے ہیں۔
جرمنی: چاقو حملے میں دو افراد کی ہلاکت، مشتبہ شخص گرفتار
اس واقعے کے فوراً بعد اور ابتدائی اطلاعات کی روشنی میں صوبے باویریا کے وزیر اعلیٰ مارکوس زوئڈر نے کہا، ''یہ ممکنہ طور پر ایک کار حملہ ہے۔‘‘
پولیس کے مطابق موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے اس 'حملے‘ کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کر لیا اور وہ اب امن عامہ کے لیے کوئی خطرہ نہیں۔
عینی شاہدین کے بیاناتایک چشم دید گواہ نے، جو اس وقت ایک قریبی آفس بلڈنگ میں ایک کھڑکی کے پاس کھڑا تھا، بتایا کہ ملزم جو گاڑی چلا رہا تھا، وہ ایک منی کوپر کار تھی اور اس نے پولیس کی گاڑیوں کے قریب سے گزرنے کے فوری بعد اپنی گاڑی کی رفتار بہت تیز کر کے اسے مظاہریں پر چڑھا دیا تھا۔
ٹک ٹاک ویڈیو میں حملے کی دھمکی، شمالی جرمنی میں ملزم گرفتار
اسی طرح ایک خاتون عینی گواہ نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ مشتبہ ملزم نے اپنی گاڑی ہجوم پر اتنی رفتار سے چڑھائی کہ فوری طور پر متعدد افراد اس کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ جس جگہ پیش آیا، وہ اسی شہر میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے انعقاد کی جگہ سے صرف ایک میل یا تقریباﹰ ڈیڑھ کلومیٹر دور ہے۔
چانسلر شولس کا واضح موقفپولیس اور طبی ذرائع کے مطابق اس واقعے میں زخمی ہونے والے کم از کم 28 افراد میں سے متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں اور خدشہ ہے کہ ان کے زخم ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔
کرسمس مارکیٹ حملہ: چار ہلاکتیں، جرمن چانسلر ماگڈے برگ کے دورے پر
باویریا کے صوبائی وزیر داخلہ یوآخم ہیرمان کے مطابق اس 'حملے‘ کا مشتبہ افغان ملزم ماضی میں پولیس کی نظروں میں آ چکا تھا۔ وہ مبینہ طور پر مختلف سٹوروں سے اشیا چرانے اور نارکوٹکس ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا۔
جرمنی کے شہر زیگن میں چاقو حملہ، پانچ افراد زخمی
اس 'حملے‘ پر جرمنی میں سبھی سرکردہ سیاستدانوں نے غم و غصے اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی چانسلر اولاف شولس نے اس بارے میں کہا کہ یہ ایک خوفناک اور قابل مذمت حملہ ہے، جس کے مرتکب ملزم کو اس کے جرم کی سزا دی جائے گی۔چانسلر شولس نے کہا، ''ہر کسی پر یہ بات واضح ہونا چاہیے کہ جو کوئی بھی ایسے کسی جرم کا مرتکب ہو گا، اسے نہ صرف اس کے کیے کی سزا ملے گی بلکہ ایسی صورت میں ایسے عناصر کو جرمنی میں قیام پذیر رہنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔
م م / ا ا (روئٹرز، ڈی پی اے، اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق اس واقعے
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ حملہ؛ کشمیری صحافی اور شہریوں نے اہم سوالات اٹھاد یے
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے روایتی فالس فلیگ حملے کے بعد ایک جانب دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے تو دوسری طرف کشمیری صحافی اور شہریوں کی جانب سے اہم سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔
کشمیری صحافی نے بھارتی سکیورٹی نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود کیسے پہنچے؟ 7 سے 12 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں اور پھر بھی سکیورٹی ناکام کیوں؟ ہوئی؟۔
صحافی نے سوال کیا کہ ایک عام شہری کو 10 بار چیک کیا جاتا ہے، مگر حملہ آور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ گئے؟۔ سخت ترین سکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی؟ کیا لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوج صرف عام کشمیریوں کی تلاشی کے لیے ہے؟۔
دہشت گردی کے واقعے پر کشمیری صحافی نے سوال اٹھایا کہ حملہ آور کہاں سے آئے؟ انہوں نے درجنوں چیک پوسٹس کیسے عبور کیں؟۔ کیا یہ حملہ اندرونی سہولت کاری کے بغیر ممکن تھا؟۔ اتنی بھاری نفری کے باوجود سکیورٹی میں اتنا بڑا خلا کیوں؟ ہوسکا؟
اسی طرح کشمیری عوام نے بھی بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوالات اٹھائے ہیں اور اس واقعے کو ہمیشہ کی طرح مودی سرکار کی چال ہی قرار دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلگام ڈراما ایک چال ہے۔ 1990 سے لے کر اب تک کون سا سیاح ہم نے مارا ہے ؟۔ یہاں پر سکھ بھی ہیں، مسلمان بھی ، کس سکھ کو ہم نے مارا ہے؟۔
شہریوں نے پوچھا کہ اتنے بھاری سکیورٹی انتظامات اور سکیورٹی کیمروں کی موجودگی میں یہ حملہ کیسے ہو گیا؟۔ یہ بھارتی حکومت ہی کی چال ہے کیوں کہ ان کو 2019ء سے کشمیر کو ختم کرنا تھا۔ یہ ہمارا کشمیر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ عمر عبداللہ ان سے اسٹیٹ ہوڈ مانگ رہا تھا اس لیے یہ ڈراما کیا گیا۔
کشمیری صحافیوں اور عوام کی جانب سے سوالات نے جہاں بھارتی سکیورٹی کا پول کھول دیا ہے وہیں مودی سرکار کی اس سازش اور فالس فلیگ کا بھی پردہ چاک کردیا ہے۔