Daily Mumtaz:
2025-09-18@21:31:17 GMT

بشریٰ بی بی ،عمران خان کےساتھ ہی جیل سے باہر نکلیں گی

اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT

بشریٰ بی بی ،عمران خان کےساتھ ہی جیل سے باہر نکلیں گی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، اب وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ ہی باہر نکلیں گی۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان اختلافات کے سوال پر جواب میں کہا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں، ان سے کوئی اختلافات کر ہی نہیں سکتا، بانی پی ٹی آئی جس پر ہاتھ رکھیں، وہ لیڈر ہوگا جس پر نہیں وہ لیڈر نہیں۔
مشال یوسفزئی نے کہا کہ جب موازنہ ہے ہی نہیں تو اختلافات کیسے ہوسکتے ہیں؟بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ اب جیل سے باہر نہیں نکلنا، بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اب وہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ ہی باہرنکلیں گی، بشریٰ بی بی کو عام قیدیوں جیسی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے سازش کے ذریعےکابینہ سے ہٹایا گیا، اُن کے خلاف پارٹی میں منظم پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ، بانی پی ٹی آئی نے صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے احکامات دیے ہیں، کابینہ میں شامل ارکان سے پارٹی عہدوں سے استعفیٰ لیا جائےگا ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل

—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر عمران خان کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ دائر کیا ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی یہ غلط ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ کا لیگل نوٹس جعلی اور فرضی ہے، اس کی کاپی خود ساختہ بنا کر پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ بھی غلط ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا ہی نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بھی غلط ہے میں نے لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بیان دیا تھا؟  شہباز شریف نے کہا کہ بالکل سیاسی بیان نہیں تھا بلکہ اس نے ہتک عزت کی۔

وکیل نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہتک آمیز الفاظ نہیں لکھے۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مجھے علم نہیں ہے۔

جس کے بعد عدالت نے دیگر گواہوں کو جرح کے لیے 27 ستمبر کو طلب کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • میرا کمرہ پنجرہ بنا دیا گیا،عمران خان کا چیف جسٹس کو خط      
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرت مندانہ فیصلے کریں. عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • 772 روز سے جھوٹے مقدمات میں قید ہوں،بانی پی ٹی آئی کاچیف جسٹس کوخط
  • اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
  • عدلیہ میں ججز ذاتی اختلافات رکھتے ہیں اور کھل کر سامنے آگئے ہیں، بیرسٹر گوہر
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے.سلمان اکرم راجہ
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
  • ایک شخص نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، عدلیہ کو اپنے ساتھ ملالیا، عمران خان