سرسید یونیورسٹی اور ریڈاسٹون انرجی میں معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ریڈ اسٹون انرجی کے درمیان ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت سر سید یونیورسٹی کا بجلی کا نظام شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔ ریڈ اسٹون سے معاہدے کے نتیجے میں سرسید یونیورسٹی کو سالانہ تقریباً5 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ تقریب کے شرکا میں سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور (ر) سید سرفراز علی، ایڈیشنل رجسٹرار زبیر حمیدی، ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ آرکیٹکچر پروفیسر ڈاکٹر میر شبر علی، ڈائریکٹر مینٹینس محمد دین، ڈائریکٹر فنانس مناف ایڈوانی، ڈاکٹر سدرہ عابد سید و دیگر شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ریڈ اسٹون انرجی اور سر سید یونیورسٹی کے مابین معاہدے سے سر سید یونیورسٹی کو سالانہ خطیر رقم کی بچت ہوگی جس سے بچوں کو اسکالر شپ دی جائے گی اورجو اخراجات بجلی پر خرچ ہوتے تھے، اب وہ تحقیق و ترقی اور طلبہ کی تعلیمی ضروریات پر صرف ہوں گے۔ صوبہ کی دیگر جامعات بھی سولر انرجی منصوبہ کو اپنائیں گی جو ہمارے تعلیمی اداروں کو خود مختار بنائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سر سید یونیورسٹی
پڑھیں:
چارلی کرک کے قتل کا ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، گورنر یوٹا اسپینسر کاکس
واشنگٹن: یوٹا کے گورنر اسپینسر کاکس نے کہا ہے کہ چارلی کرک کے قتل کے الزام میں گرفتار ٹائلر رابنسن تفتیشی حکام سے تعاون نہیں کر رہا، تاہم اس کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ واردات کا مقصد سامنے آ سکے۔
گورنر کے مطابق 22 سالہ رابنسن پر منگل کو باضابطہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔ رابنسن اس وقت یوٹا میں حراست میں ہے اور ابھی تک اس نے جرم کا اعتراف نہیں کیا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رابنسن نے یوٹا ویلی یونیورسٹی کی چھت پر چڑھ کر ایک آؤٹ ڈور تقریب کے دوران دور سے فائر کیا۔ گولی چارلی کرک کی گردن میں لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ تقریب میں تقریباً 3 ہزار افراد شریک تھے۔
چارلی کرک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور قدامت پسند طلبہ تنظیم "ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے" کے شریک بانی تھے۔ اس قتل کے بعد امریکا میں سیاسی تشدد کے بڑھتے خطرات پر خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
گورنر کاکس نے مزید بتایا کہ ایف بی آئی کے مطابق رابنسن کا روم میٹ، جو اس کا رومانوی ساتھی بھی ہے اور جنس کی تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہا ہے، تفتیش میں بھرپور تعاون کر رہا ہے۔