وینا ملک کی نئی تصاویر نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
پاکستانی باصلاحیت اداکارہ، میزبان و ماڈل وینا ملک کی نئی تصاویر نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل و کامیڈین وینا ملک نے آج صبح سویرے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ایک لڑکے کے ساتھ بے باک انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس نامعلوم لڑکے کے ساتھ وینا ملک کے بیٹھنے کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ کوئی غیر نہیں بلکہ اداکارہ کے قریبی دوستوں میں سے ہے۔
View this post on InstagramA post shared by صاعم (@__saim_01)
اداکارہ نے اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ’کوبو‘ لکھا ہے۔
دوسری جانب ان کے مداحوں و صارفین نے کمنٹ باکس میں سوالوں اور دعوؤں کا انبار لگا دیا ہے۔
متعدد صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ لڑکا شہریار ہو سکتا ہے جسے وینا ملک اپنا ہمسفر قرار دیتی رہی ہیں۔
صارفین اپنی پسندیدہ اداکارہ سے سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ شخص کون ہے؟
یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013ء میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے ہیں۔
یہ شادی 2017ء میں ختم ہو گئی تھی، جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔
معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے گزشتہ سال دلہن کے لباس میں تصاویر شیئر کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہیں شادی کی شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
دوسری جانب انسٹا گرام کی اسٹوری میں انہوں نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے شہریار چوہدری نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ٹیگ بھی کیا تھا۔
اداکارہ کی ان پوسٹس کے بعد سے ان کے دوبارہ سے شادی کر لینے کی افواہوں نے جنم لیا تھا جس کی تاحال اداکارہ نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وینا ملک
پڑھیں:
اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
فیصل رحمان نے نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم سمیت عمر میں بڑی کئی سینیئر اداکاراؤں کے ہیرو بھی بنے۔
ہیرو اور ہیروئن کے عمر میں اتنے بڑے خلا کو فیصل رحمان نے اپنی جاندار اور برجستہ اداکاری سے پُر کیا کہ وہ کردار امر ہوگئے۔
نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں 58 سالہ فیصل رحمان نے اب تک شادی نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتادی۔
فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر ملال نہیں، مجھے آج تک کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی خود کفیل رہنا چاہتا ہوں۔
محبت میں ناکامی کے باعث شادی نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے کی ایک وجہ میرا آزاد خیال ہونا بھی ہے اور نہ ہی میرا دل ٹوٹا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایک اور انٹرویو میں شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔
فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے کے دباؤ اور اپنے عدم تحفظ کی وجہ سے شادی کرلیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر ہم اچھی طرح خود کو پہچان لیں تو ہمیں زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ دو لوگ صرف اس صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں اگر وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ جائیں اور دونوں ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل ہوں۔