شبِ برات ملک بھر میں بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور: ملک بھر میں شبِ برات بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ رحمتوں، برکتوں اور دعائے مغفرت کی اس رات مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ لوگ نفلی عبادات، قرآن پاک کی تلاوت اور دعاؤں میں مشغول ہو کر اللہ کی رضا اور بخشش کی دعا کرتے رہے۔
اس رات لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کرتے ہیں تاکہ اللہ کی مغفرت اور برکت کی دعا کی جا سکے۔
علمائے کرام نے کہنا ہے کہ شبِ برات کو بڑی فضیلت حاصل ہے، کیونکہ اس رات اللہ تعالی کی جانب سے ہمارے اعمال کا حساب کتاب کیا جاتا ہے اور گناہوں کی بخشش کے ساتھ رزق میں برکت بھی دی جاتی ہے۔ اس مبارک رات میں مسلمانوں نے اپنے گناہوں کی معافی طلب کی اور اللہ کی رحمتوں سے بھرپور دعا کی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
وزیراعلٰی نے اس واقعہ کو انتہائی دل دہلا دینے والا قرار دیا اور عہدیداروں کو زخمیوں کے فوری اور مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ آندھراپردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ مچنے سے کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ضلع سریکاکولم کے کاسی بوگا میں وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 8 خواتین اور ایک لڑکا بھی شامل ہے۔ کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارتیکا ایکادشی کے موقع پر عقیدت مندوں کی بڑی تعداد مندر میں جمع تھی۔ وزیراعلٰی چندرا بابو نائیڈو نے بھگدڑ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں ہندو عقیدت مند اکادشی کے لئے مندر میں جمع تھے۔ مندر میں موجود ہندو عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں بھیڑ نے اچانک بھگدڑ مچا دی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی این چندرا بابو نائیڈو نے واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا۔ سی ایم چندرا بابو نائیڈو نے اس واقعہ کو انتہائی دل دہلا دینے والا قرار دیا اور عہدیداروں کو زخمیوں کے فوری اور مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کاشی بگا بھگدڑ کا واقعہ پریشان کن ہے اور اس ناخوشگوار واقعہ میں عقیدت مندوں کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ جائے حادثہ پر جائیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔