گڈگورننس اور احتساب؛ آئی ایم ایف مشن تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
گڈ گورننس اور احتساب سمیت دیگر امور پر تجاویز اور جائزے کے لیے آئی ایم ایف مشن آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن برائے گورننس و احتساب آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا، جس میں دورے کے اہم نکات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔
آئی ایم ایف مشن پاکستان کو عالمی امداد اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اہم تجاویز دے گا۔ مشن کی سفارشات پر پاکستان کو گورننس اور احتساب بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔
علاوہ ازیں فنڈ حکام آڈیٹر جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسی طرح مشن حکام کی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، جس میں آئی ایم ایف وفد نے ایف ایم یو کی ورکنگ اور کارکردگی سے متعلق سوالات کیے ہیں۔ اس موقع پر مشکوک مالی ٹرانزیکشننز پر رپورٹنگ اور تحقیقات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ایم یو کی رپورٹس پر ایف بی آر اور ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز درج کرتے ہیں۔ بریفنگ میں وفد کو بتایا گیا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملی۔ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ایک خود مختار ادارے کے طور پر کام کرتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے لیے
پڑھیں:
ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے گئے
ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز بند کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآج سے تمام خرید و فروخت بند ہوگی۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ نے 31 جولائی تک یوٹیلیٹی اسٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش اور نج کاری پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزارتِ خزانہ کےاعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملازمین کے لیے منصفانہ اور مالی طور پر قابلِ عمل وی ایس ایس پر تفصیلی غور کیا گیا، کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹور سے متعلق نج کاری کمیشن سے مشاورت کی سفارش کی۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے اثاثہ جات کی فروخت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے قانونی و آپریشنل پہلوؤں کے جائزے کے لیے سب کمیٹی تشکیل دے دی۔سب کمیٹی رواں ہفتے وی ایس ایس پلان پر رپورٹ پیش کرے گی.کمیٹی کی سفارشات جلد وزیرِ اعظم کو پیش کی جائیں گی۔کمیٹی کو یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، ملازمین کے لیے وی ایس ایس پلان بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔