پاکستان تحریکِ انصاف سے نکالے جانے پر رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے آج قومی اسمبلی میں ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا سوال اپنے ہی دوستوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا‘۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی سے نکالے جانے کے بعد شیر افضل مروت نے ایکس پر پہلی پوسٹ کیا کی؟

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔

صحافی عاصمہ شیرازی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پارلیمنٹ میں ایک بار پھر’مجھے کیوں نکالا‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

پارلیمنٹ میں ایک بار پھر"مجھے کیوں نکالا"کی گونج۔۔۔???? pic.

twitter.com/g3N80zy7sE

— Asma Shirazi (@asmashirazi) February 14, 2025

احسن واحد لکھتے ہیں کہ میاں نواز شریف اور شیر افضل مروت کا دکھ ایک جیسا ہے، دونوں کا بس ایک ہی سوال ہے ’مجھے کیوں نکالا‘۔

میاں نواز شریف کا دکھ اور شیر افضل مروت کا دکھ ایک جیسا ۔۔!

بس ایک ہی سوال ۔۔ مجھے کیوں نکالا ۔۔! pic.twitter.com/433d0cY5Ba

— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) February 14, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ شیر افضل مروت کی انہی حرکتوں کی وجہ سے انہیں پارٹی سے نکالا گیا۔

اسکی انہی حرکتوں کی وجہ سے ۔

— ABID Gujjar (@abidjalali55) February 14, 2025

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے واضح احکامات کے باوجود شیر افضل مروت نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے خلاف بیانات دیے ہیں جو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر لاعلم نکلے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی خبروں پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس عمران خان کی جانب سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں آئیں۔ اوریہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل بھی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلیں، ویڈیو وائرل

شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں لکھا کہ مجھے حالیہ فیصلے سے بہت دکھ ہوا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان افراد کی وجہ سے نکالا گیا ہوں جنہوں نے مجھے کبھی پارٹی میں قبول ہی نہیں کیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی تو میں اسے عزت سے قبول کروں گا لیکن کبھی  رعایت نہیں مانگوں گا تاہم مشکل حالات میں متحد کھڑے رہنے والے پی ٹی آئی لیڈرز اور ورکرز سے یہ ضرور کہوں گا کہ نا انصافی کے خلاف آواز ضرور اٹھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی شیر افضل مروت عمران خان مجھے کیوں نکالا نواز شریف

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی شیر افضل مروت نواز شریف پارٹی سے نکالے جانے شیر افضل مروت کو شیر افضل مروت کا شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی پی ٹی آئی

پڑھیں:

بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ کا کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال میں وزیراعظم کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے، اب ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سال میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معاشی بہتری آئی ہے، اب ہر کوئی مان رہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا، کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جاسکتا، کچھ وقت درکار ہے، انہوں نے پاک بھارت جنگ کے دوران میڈیا کے کردار کو سراہا۔

محمد اورنگزیب  کا کہنا تھا کہ کل رواں مالی سال کا اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا جبکہ بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جاسکتا، کچھ وقت درکار ہے۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دیدی۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وفاقی بجٹ کے اجلاس کے شیڈول کی منظوری دیدی، وفاقی بجٹ26-2025ء 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔  11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا جبکہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا
  • آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
  • سپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی
  • وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
  • بجٹ میں ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن سے ملک آگے بڑھ سکے گا، محمد اورنگزیب
  • بجٹ 26-2025ء، سپیکر قومی اسمبلی نے شیڈول کی منظوری دے دی
  • وفاقی بجٹ، قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول آگیا
  • اسپیکر نے بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی
  • پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا، رانا ثناء اللّٰہ
  • تحریک انصاف سیاسی جماعت ، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ، بیرسٹر گوہر