بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہیں۔
صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون نے 2روزہ سرکاری دورہ کیا ۔ ان کا صدر مملکت اور وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا۔ سیشن کے اختتام پر ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے گہرے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی، لسانی اور تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دینے پر بات چیت کی گئی۔ دورے کے دوران مشکل وقت میں دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کے آزمائشی اور مثالی بھائی چارے و باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تمام شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کا اعادہ کیا گیا۔ دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس، تعلیم، صحت، توانائی، ثقافت، سیاحت، ٹرانسپورٹ و مواصلات، زراعت، پانی، سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ ہم لیبیا میں مارسہ دیلا میں کشتی حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ پاکستان کا دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔ مقبوضہ کشمیر میں 2 کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ہم ان کی موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار جلد اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں 16 لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ مزید نگرانی کرنے اور شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ ایک زخمی اس وقت زاویہ کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کا خواہاں ہے۔ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ کشمیر میں 2 نوجوان کو شہید کیا گیا ہے جس کی پاکستان مذمت کرتا ہے۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہیں۔ مشترکہ بیان میں بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے۔ بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی چڑیا گھر سے ریچھ رانو کو منتقل نہ کیا جا سکا
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزعدالتی حکم کے باوجود کراچی چڑیا گھر سے ریچھ رانو کو منتقل نہ کیا جا سکا، رواں ہفتے طیارے کے ذریعے اسلام آباد منتقلی کا امکان ہے۔
محکمۂ جنگلی حیات سندھ کا کہنا ہے کہ ٹرینرز ریچھ کو خود سے پنجرے میں آنے جانے کی تربیت دے رہے ہیں، اسلام آباد میں رانو کو قدرتی ماحول سے مانوس کیا جائے گا، پھر رانو کو جوڑی کے طور پر گلگت بلتستان منتقل کیا جائے گا۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی محفوظ پناہ گاہ منتقلی سے متعلق فوری سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ 17 اکتوبر کو سرکاری حکام نے رانو کی منتقلی کیلئے دو ہفتوں کا وقت مانگا تھا۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ کی قائم کردہ کمیٹی کو چڑیا گھر کے دورے اور جانوروں کی حالت سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی محفوظ پناہ گاہ منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ 22 اکتوبر کو کمیٹی ارکان کو خط لکھنے کے باوجود تاحال کسی رکن کا جواب نہیں آیا ہے۔ ابھی تک رانو کی منتقلی کے لیے پنجرہ تیار نہیں ہوسکا۔ پنجرہ تیار ہونے کے بعد رانو کو مانوس ہونے میں بھی وقت لگے گا۔ اسلام آباد سے آئی ٹیم نے رانو کا معائنہ کیا ہے۔ ٹیم نے رانو کے جسم پر تین زخموں میں کیڑوں کی تصدیق کی ہے۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم ہدایت دیتے ہیں آج چار بجے چڑیا گھر کے معائنے کے لیے جائیں جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں دن کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ جانوروں کا معائنہ کیا جائے۔
عدالت نے کمیٹی اور مبصرین کو 2 نومبر کو چڑیا گھر کے دورے اور جانوروں کے معائنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر تک دورے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔