سیاسی جلسہ کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے; سینیٹ میں قرار داد منظور
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سینیٹ نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جلسہ کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے۔ جمعہ کوسینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے قرارداد پیش کرنے کی اجازت چاہی جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اعتراض کیا کہ اے این پی کے جلسے کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھ رہی ہے یہ صوبائی معاملہ ہے اس کو سینیٹ میں نہیں ہونی چاہیے۔ پنجاب حکومت نے روات میں جلسہ کرنے کی اجازت کا کہاہے۔ ایوان نے تحریک منظور کرلی۔شبلی فراز نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جلسہ کرنا تمام سیاسی جماعتوں بشمول تحریک انصاف کا حق ہے تمام صوبائی حکومتیں سیاسی جلسے کرنے کی اجازت دے جو آئین کے تحت ہے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر کورم پورا تھا ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم شدہ قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں قرارداد سے تحریک انصاف کا نام نکال دیا ۔ سیاسی جلسہ کرنا تمام سیاسی جماعتوں کا آئینی حق ہے ۔قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔سینیٹر علی ظفر نے تحفظ صحافیان و میڈیا پروفیشنلز ترمیمی بل 2022،سعدیہ عیاسی نے سروس ٹریبونلز ترمیمی بل 2024 ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ریاستی ملکیتی کاروباری ادارے گورننس اینڈ آپریشنز ترمیمی بل 2024 اور گزشتہ دس سالوں کے دوران زرعی ترقیاتی بینک میں بھرتیوں کے حوالے سے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینیٹر پونجو نے توجہ مبذول کرانے کا نوٹس پیش کیا جو راجارستی تاعمر کوٹ 17 کلومیٹر سڑک پر ٹول ٹیکس لینے کے حوالے سے تھا ۔سینیٹر پونجو نے کہاکہ سڑک ابھی بننی نہیں اور ٹول ٹیکس لینا شروع کردیا یے۔ٹول ٹیکس ختم کیا جائے۔ وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہاکہ اگر سڑک کی کنڈیشن ٹھیک نہیں ہے تو ٹول ٹیکس نہیں بنتا ہے اس 21 کلومیٹر کا کام اس لیے نہیں ہوسکتا کہ عدالت میں سٹے تھا تین ماہ کے اندر یہ سڑک بن جائے گی ۔ یہ کل 154کلومیٹر کی سڑک ہے ۔17کلومیٹر کا سڑک جب تک نہیں بنتا اس وقت تک ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔توجہ مبذول کرانے کا نوٹس کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جلسہ کرنا تمام سیاسی جماعتوں ٹول ٹیکس
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔
بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟
مزید :