’ان دونوں کی شادی کروا دیں‘، چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کے گانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کے تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کو گانا ’بدوبدی‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے میرا کو چاہت فتح علی خان سے زیادہ سریلا قرار دیا تو کئی صارفین نے دونوں کو شادی کا مشورہ دے ڈالا۔
یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں گانے کے بعد ’شہرت‘ حاصل کی تھی، اس گانے کو پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’بنارسی ٹھگ‘ کے لیے گایا تھا۔
’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار ماضی کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے، جسے چاہت فتح خان سے پہلے بھی کئی فنکار اپنی آواز میں گا چکے ہیں۔ مگر انہیں کوئی خاص شہرت نہیں ملی۔
اس کے بعد چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی 2‘ بھی ریلیز کیا۔ اس گانے کے بول 90 کی دہائی کے مشہور گانے ’نچاں گے ساری رات سونیا وے‘ کی طرز کے ہیں، جس کو چاہت فتح علی خان نے اپنے پرانے گانے بدو بدی کے ساتھ مکس اپ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بدوبدی چاہت فتح علی خان میرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان چاہت فتح علی خان
پڑھیں:
’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل
پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ کی اچانک وفات سے شوبز انڈسٹری کے فنکار اور ان کے مداح گہرے صدمے میں مبتلا ہیں۔ ننھے فنکار شیراز اور مسکان نے بھی عمر شاہ کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیارے دوست کو یاد کرتے ہوئے غم کا اظہار کیا ہے۔
شیراز نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے، ان کا کہنا تھا کہ شانِ رمضان میں سب سے اچھا بچہ عمر تھا، وہ کسی کو تنگ نہیں کرتا تھا۔ والدین کا کہنا مانتا تھا اور مجھے اور مسکان کو بہت پیار کرتا تھا، اس سال جب ہم شانِ رمضان سے واپس آ رہے تھے تو اس کو بہت دکھ ہو رہا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Muhammad Shiraz (@shirazivlogs)
مسکان نے اپنے بھائی سے پوچھا کہ عمر کہاں چلا گیا ہے، شیراز نے کہا کہ وہ اللہ کے پاس چلا گیا ہے۔ مسکان نے پوچھا کہ وہ کب واپس آئے گا جس پر شیراز نے جواب دیا کہ اب عمر شاہ اب کبھی واپس نہیں آئے گا وہ ہمیشہ اللہ کے پاس ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف چائلڈ انفلوئنسر کے انتقال کا سبب ڈاکٹرز نے بتا دیا
واضح رہے کہ عمر شاہ بھی معروف انفلوئنسر تھے۔ گزشتہ برس جولائی میں ان کی طویل سرجری ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر ان کی صحت میں بہتری کی خبریں آئیں تاہم مزید وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پھر خرابی کی طرف مائل ہوئی۔
ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کو قے آئی جو اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد شاہ شانَ رمضان شیراز عمر شاہ عمر شاہ انتقال مسکان وسیم بادامی