جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب ہوئی۔تقریب میں جسٹس سردار سرفراز نے عہدے کا حلف اٹھایا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔اس سے قبل سپریم کورٹ کے نئے چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھایا م چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام ججوں سے حلف لیا تھا۔بعد ازاں جسٹس محمد جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسٹس جنید غفار سے حلف لیا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے حلف لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے بانیٔ پی ٹی آئی پر کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس پر سماعت سے معذرت کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس انعام امین نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہوں، کیس دوسری عدالت کو منتقلی کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کےپی صدیق انجم کی عبوری ضمانت پر درخواست سیشن عدالت نے خارج کر دی تھی۔