تین ملکی سیریز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تین ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہو گئی ، پاکستان کی3 وکٹیں 54 رنز پر ہی گر گئیں۔ کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری ، فخرزمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے , دوسری وکٹ 46 رنز پر گری ،سعود شکیل 8 رنز بنا کر بریسویل کا شکار بنے، پاکستان کی تیسری وکٹ 54 رنز گری ،بابر اعظم 29 رنز بنا باؤلر کو ہی کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 142 رنز پر گر ی، محمد رضوان46 رنز بنا کر آؤ ٹ ہو ئے۔ پاکستان نے ابتک 32 اوورز میں 142 رنز بنا لئے۔ اس سے پہلے پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پِچ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد رضوان نے بتایا کہ فائنل میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے، آج نیا دن ہے، ٹرافی اپنے نام کریں گے۔ بعدازاں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ میٹ ہنری اور بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی اور نیتھن سمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مچل سینٹنر نے کہا کہ آج پِچ پر گھاس کم نظر آ رہی ہے، ہائی اسکورنگ میچ ہوگا، وکٹ عمومی طور پر اچھی لگ رہی ہے، اچھی بولنگ کرانے کی کوشش کریں گے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ پاکستان کی

پڑھیں:

قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد  اور سابق وزیر اعظم میاں  نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ 8روز قیام کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے،سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری
  • ایک کیخلاف جارحیت دوسرے پر بھی تصور، پاک فوج حرم شریف، روضہ رسولؐ کی محافظ: پاکستان، سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدہ
  • پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ،آئی سی سی کو خط
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  • ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • سی ایم پی وِنگ ایل ڈی اے کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن
  • پاکستان کا اپنی ہوم سیریز سے بھی اینڈی پائی کرافٹ کو نکالنے کا مطالبہ
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر