Jasarat News:
2025-04-29@20:10:55 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،100 انڈیکس میں 478 پوائنٹس کی کمی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،100 انڈیکس میں 478 پوائنٹس کی کمی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، تاجروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز حصص مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت 700 سے زائد پوائنٹس اضافہ ہوا لیکن کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 478 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے 23.

21 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 851 ارب روپے ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونےوالے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.04 فیصد زیادہ ہے۔

اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387روپے، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1450، سیالکوٹ 1440، لاہور 1475، فیصل آباد 1435، سرگودھا 1420، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1413 اور بنوں میں 1380 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313، حیدرآباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • راشن کارڈ کن افراد کو ملے گا؟ پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی
  • تنخواہ دار طبقے نے 9 ماہ میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، مفتاح
  • رہائشی منصوبوں میں غبن کے متاثرین کو نیب کی جانب سے رقوم کی واپسی
  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • جب تک باہمی رضا مندی نہیں ہو جاتی کوئی کینال نہیں بنے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • محفوظ ترین شہروں کا انڈیکس جاری، لاہور نے نیویارک اور لندن کو پیچھے چھوڑدیا
  • سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو64رنز سے شکست دیدی
  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
  • دنیا کا امیر ترین بھکاری