وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا ہے کہ راشن کارڈ کن محنت کشوں کو فراہم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 40 ارب روپے کی لاگت سے بنائے گئے راشن کارڈ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج میرا دیرینہ خواب پورا ہورہا ہے، ملکی ترقی میں سب سے بڑا ہاتھ محنت کرنے والوں کا ہے، ساڑھے 12 لاکھ محنت کش خاندانوں کو یکم جون سے راشن کارڈ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سے محنت کشوں کو ماہانہ تین ہزار روپے ملیں گے، 40 ہزار کان کنوں کو بھی راشن کارڈ ملیں گے، راشن کارڈ پروگرام سالانہ 50 ارب روپے سے شروع کررہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ محنت کش زندگی بھر محنت کرتے ہیں لیکن گھر نہیں بنا پاتے، راشن کارڈ ان لوگوں کے لیے ہے جو دن میں 12 سے 16 گھنٹے کام کرتے ہیں، مزدور کی کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محنت کشوں کو ان کی دہلیز پر سہولت یقینی بنائیں گے، پنجاب میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ پروگرام کل سے شروع کرنے جارہے ہیں، پنجاب کے عوام کے لیے اے آر ٹی بس لے کر آرہی ہیں جس میں 300 مسافروں کی گنجائش ہے، بہت جلد 2 ہزار بسیں لے کر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بجلی کی قیمت کم کی ہے اس بار بل بھی کم آئیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ شور ہورہا ہے کہ کسانوں کو نقصان ہوگیا، میں نے کہا تھا کسانوں کو نقصان نہیں ہونے دوں گی، جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ کسانوں کو نقصان ہوگیا انہیں ہم فی ایکڑ 5000 روپے کی سبسڈی دینے جارہے ہیں، میں چاہتی ہوں 15 کروڑ عوام کو سستا آٹا اور ستی روٹی بھی ملے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کسانوں کو نقصان نہ ہو اور روٹی بھی مہنگی نہ ہو، تب تک چین سے نہیں بیٹھوں گی جب تک سب کے گھر میں خوشحالی نہ آئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کسانوں کو نقصان مریم نواز نے راشن کارڈ نے کہا کہ

پڑھیں:

سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے جہاں جمعہ کے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 944 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آگئی جس سے گزشتہ چند روز سے جاری اضافے کا رجحان وقتی طور پر رک گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی 61 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 309 روپے میں فروخت ہونے لگی جبکہ عالمی منڈی میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر آگئی۔ ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی مضبوطی، عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط حکمت عملی اختیار کیے جانے کے باعث سونے کی قیمتیں دباؤ کا شکار رہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔ اگر بین الاقوامی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی مارکیٹ میں مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے تاہم ڈالر کی قدر اور عالمی معاشی صورتحال قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں۔جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: رواں ماہ بارشوں سے 8 افراد جاں بحق، 41 گھروں کو نقصان
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی