2025-04-29@22:59:36 GMT
تلاش کی گنتی: 196
«سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے»:
اپنے ایک ویڈیو بیان میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، سندھ کے پانی کے دفاع کے لئے اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء نے بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نہریں بنانے کا فیصلہ ابھی مؤخر ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے پانی کے دفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے، متنازعہ نہروں کے خلاف سندھ کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں عمر ایوب نے دریائے سندھ بچاؤ تحریک،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق اجلاس میں مسائل کو مفاہمت سے حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم...
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بھارت میں پاکستانی میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کا دعویدار بھارت آج ایک بار پھر آزادی صحافت پر حملہ آور ہوا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت چھپانے کی کوشش ہے، فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت دنیا کے سامنے آ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی لگادی، مگر کیوں؟ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے سچ کو دبانے میں ناکام رہے گا، حقیقت جاننا عوام کا بنیادی حق ہے، اس حق سے محرومی زیادتی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مودی سرکار...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، ن لیگ سے معاہدہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی وجہ سے ممکن ہوا، سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، چاروں بھائی مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے جبکہ بلاول بھٹو نے یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے بعد پاکستان نے سرکاری طور پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی یا پانی روکے جانے کو اعلان جنگ تصوّر کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ پاکستان نے واہگہ بارڈر اور پاکستانی فضائی حدود بھی بند کر دی ہیں اور بھارتی ناظم الامور گیتا سری واستو کو ڈی مارش دیا اور بھارتی فضائی اور بحری اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان کا پہلگام واقعے پر ردعمل کتنا مناسب تھا اور آگے چل کے اِس کے کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، اور کیا مستقبل میں یہ جارحیت بڑھے گی یا بین الاقوامی مداخلت سے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مہلک دہشت گردی کے حملے کے بعد سفارتی خرابی کو تیز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر حکومت پاکستان کا سرکاری اکاؤنٹ بلاک کر دیا ہے۔ یہ اقدام دو جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کے درمیان نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد کے ساتھ سفارتی تعلقات کو باضابطہ طور پر گھٹانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔ پہلگام حملہ، جس میں سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے شدید مذمت کی گئی۔ X کے آفیشل ہیلپ سینٹر کے مطابق، پلیٹ فارم حکومتوں کے قانونی مطالبات کی بنیاد پر اکاؤنٹس یا مواد تک رسائی کو محدود کر سکتا ہے۔...
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے ہر قطرے پر ہمارا حق ہے اور اس کا دفاع بھی کریں گے۔ وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے پر بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے جلد بازی اور اسکے نتائج کی پرواہ کے بغیر معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ اقدام اور غیر قانونی ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ پانی کے ہر قطرے پر ہمارا حق ہے، اور ہم قانونی، سیاسی اور عالمی سطح پر پوری طاقت سے اس کا دفاع کریں...
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نہروں کے ایشو پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد متاثر نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی ایک سنجیدہ سیاسی جماعت ہے۔ الحمرا آرٹس کونسل میں تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انہوں ںے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان سے خوف زدہ نہیں ہے بلکہ پی ٹی آئی خود اپنے جال میں پھنس چکی ہے، ہمارے مقدمات سپریم کورٹ میں شروع ہوتے تھے اور یہیں ختم ہو جاتے تھے مگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے مقدمات ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ نہروں اور پانی کی تقسیم کے...

تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، مقررین تقریب
ذرائع کے مطابق تقریب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر ایمبسڈر یوسف الدوبے، کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد میں انڈیا سٹڈی سنٹر نے یوتھ فورم فار کشمیر کے تعاون سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں تنازعہ جموں و کشمیر کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر ایمبسڈر یوسف الدوبے، کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور...
لاہور: رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیے، اب یہ کہنا کہ وفاق میں بیٹھے لوگ سن رہے ہیں وہ نہیں سن رہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک آفیشل چینل ہوتا ہے خطوط کا وہ لکھا اس کے بعد ہم ریزولوشن لے کر آئے، قومی اسمبلی میں اس کے اوپر ڈبیٹ ہوئی، پرائم منسٹر صاحب سے ملاقات ہوئی ہے ، تمام چیزیں ہوئی ہیں صرف باتیں کی جا رہی ہیں دلاسے دیے جا رہے ہیں،اس پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے. رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار...
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔بی بی سی نیوز کے مطابق فائر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کئی برسوں بعد ہونے والا بڑا حملہ ہے۔ مزید :
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ گل زیب ولد قادر بخش کے نام سے کی گئی۔ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محررسلیم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے بعد پیش آیا، مقتول جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب بنی پانی کی ٹینکی کے اوپر سو رہا...
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعریف کیا ہے۔؟...
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازعہ کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اْسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے۔ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...

پاکستان اور ہنگری نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کو باہمی طور پر ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافت اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کئے گئے ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کو باہمی طور پر ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزارت خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر سیجارٹو نے اعلی سطح کے کاروباری وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، پیٹر سیجارٹو اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو افراد عامر بھٹو کے دفتر میں آئے، عامر بھٹو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کردئیے ہیں ترجمان ارسا کے مطابق دونوں صوبوں کے اعتراضات کا جواب دینے کےلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا.(جاری ہے) اجلاس کے دوران واضح کیا گیا کہ ارسامیں تمام فیصلے قانون اور ارسا ایکٹ کے مطابق کیے جاتے ہیں، پانی کی کمی کو چاروں صوبے مل کر برداشت کر رہے ہیں خیال رہے کہ محکمہ آبپاشی پنجاب اور وزیر آبپاشی سندھ کی جانب سے پانی کی قلت پر ارسا کو خط لکھا گیا تھا . وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے خط میں کہا تھا کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی...
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا ) نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کردیے۔ ترجمان ارسا کے مطابق دونوں صوبوں کے اعتراضات کا جواب دینے کےلیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔دوران اجلاس واضح کیا گیا کہ ارسامیں تمام فیصلے قانون اور ارسا ایکٹ کے مطابق کیے جاتے ہیں، پانی کی کمی کو چاروں صوبے مل کر برداشت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ محکمہ آبپاشی پنجاب اور وزیر آبپاشی سندھ کی جانب سے پانی کی قلت پر ارسا کو خط لکھا گیا تھا ۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے خط میں کہا تھا کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے اور سندھ کو اس...
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اپنی خدمات کی وجہ سے امریکی یونیورسٹی کی جانب سے بولچ پرائز فار رول آف لاء کے حقدار قرار پائے ہیں۔امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے بولچ جوڈیشل انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے 21ویں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو 2025 کے بولچ پرائز فار دی رول آف لاء سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعزاز اُن کی انسانی حقوق، مذہبی آزادی، صنفی مساوات، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے فروغ میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کو یہ اعزاز اپریل 2025 میں ڈیوک یونیورسٹی میں ہونے والی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ جسٹس جیلانی نے 1994 سے 2014 تک پاکستان کی...
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہاہے کہ اسرائیلی افواج غزہ میں بنائی گئی بفر زون میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی معاہدے کے بعد بھی موجود رہیں گی تاہم جنگ ختم کرنے کے لیے جنگ بندی معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔ گذشتہ ماہ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے اسرائیلی افواج نے غزہ میں ایک وسیع ’سکیورٹی زون‘ قائم کر لیا جس کے نتیجے میں 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو جنوب اور ساحلی علاقوں میں محدود کر دیا گیا ہے۔ کاٹز نے فوجی کمانڈروں سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ماضی کے برعکس، آئی ڈی ایف ان علاقوں کو خالی نہیں کر رہی جو...
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے شام کے صدر احمد الشراع کو یقین دلایا ہے کہ ترکیہ شام پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔(جاری ہے) العربیہ اردو کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران ہوئی ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ نیز ترکیہ شام کے لیے اپنا معاشی و تجارتی تعاون بھی جاری رکھے گا۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پیپلز پارٹی میں قابل مذمت باتیں کی ہیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی نے صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی فورم پر نہروں کی مخالفت نہیں کی۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر نہروں کی مخالفت کی ہے جو تحریری شکل میں موجود ہے۔

پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کی عالمی سطح پر تاریخی فتح ! یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین منتخب
پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری کی عالمی سطح پر تاریخی فتح ! یوسف رضا گیلانی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز سیئول : پاکستان نے عالمی سفارتی محاذ پر ایک اہم اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (Inter-Parliamentary Speakers’ Conference – ISC) کا بانی چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ یہ انتخاب مکمل اتفاقِ رائے سے ہوا، جس میں دنیا کے تمام براعظموں سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی رہنماؤں نے حصہ لیا۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مضبوط کردار اجاگرجنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقدہ ISC کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے...
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ فوجی امداد دے کر اس ظلم میں شریک ہے۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "Stop Arming Israel"، "Blood On Your Hands" اور "Free Palestine" جیسے نعرے درج...
کراچی:مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ گزشتہ رات نارتھ کراچی میں واقعہ رونما ہوا، 12 اپریل کو لوگوں کو درخواست کی ہے کہ اپنے حق کے لیے نکلیں، میں نے نا انصافیوں کےخلاف شہریوں کو اپیل کی تھی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمدنے کہا کہ میں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو احتجاج کی دعوت دی، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ٹریفک حادثات ہی نہیں بلکہ اور بھی نا انصافیاں ہوئی ہیں، تعلیم کے معیار کو بھیانک بنا دیا گیا۔ یہاں پورا سینٹر تبدیل کردیا جاتا ہے، نتائج بدل دیئے جاتے ہیں، یہاں کا طالب علم کس اذیت سے گزر رہا ہے اس کا...
پاکستانی اور ترک کمپنیوں نے سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اشتراک کیا ہے، گلیکسی فائی اور آسیردیکس نے لاجسٹکس میں ڈیجیٹل انقلاب کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کے دوران ملک کے مائننگ اور تجارتی شعبوں میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی کے پس منظر میں، پاکستانی اور ترک کمپنیوں کے درمیان ایک اہم ڈیجیٹل شراکت داری قائم ہوئی ہے، جس کا مقصد سرحد پار تجارت میں انقلاب لانا ہے۔ پاکستان کی معروف ڈیجیٹل فریٹ مینجمنٹ کمپنی گلیکسی فائی سولیوشنز نے ترکی کی ٹیکنالوجی کمپنی آسیردیکس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔ آسیردیکس ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیٹا ایکسچینج سلوشنز میں مہارت رکھتی ہے۔ اس معاہدے...
حریت رہنما کا کہنا ہےکہ ایم ایم یو نے انتظامیہ کی قدغنوں کے باوجود فیصلہ کیا ہے کہ متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے کل جمعہ کو مقبوضہ علاقے کی مساجد میں ایک قرارداد عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے بارے میں مجلس کے ایک اہم اجلاس پر پابندی کے قابض انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے نئی دہلی کے غیر جمہوری اقدام پر ”ایکس“پر اپنے ردعمل میں کہا ”مسلم مذہبی رہنماﺅں کو کمیونٹی کے لیے سنگین تشویش کے معاملات پر غوروخوض سے...
حریت رہنما کا کہنا ہےکہ ایم ایم یو نے انتظامیہ کی قدغنوں کے باوجود فیصلہ کیا ہے کہ متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے کل جمعہ کو مقبوضہ علاقے کی مساجد میں ایک قرارداد عوام کے سامنے رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماء (ایم ایم یو) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے متنازعہ وقف ترمیمی قانون کے بارے میں مجلس کے ایک اہم اجلاس پر پابندی کے قابض انتظامیہ کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے نئی دہلی کے غیر جمہوری اقدام پر ”ایکس“پر اپنے ردعمل میں کہا ”مسلم مذہبی رہنماﺅں کو کمیونٹی کے لیے سنگین تشویش کے معاملات پر غوروخوض سے...
— فائل فوٹو خانیوال کے علاقے صدر میں منشیات فروشوں کے تشدد سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص کے جسم پر گرم پانی ڈالا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتلفیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان لاش پھینک کر فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
سعودی ویزوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور چند نیوز ویب سائٹس پر گردش کرتی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودی حکومت نے بھی پاکستانیوں کو ویزے دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ لیکن اس نوعیت کی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟ یہ جاننے کے لیے وی نیوز نے سعودی سفارتخانے سے رابطہ کیا تو سفارتی حکام نے ان اطلاعات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ پابندی ’روایتی اور عارضی‘ ہے۔ سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکریٹری عبداللہ عالم نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ’سعودی عرب کی جانب سے حج سیزن کے آغاز پر پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگائی گئی...
فاروق ستار---فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پیسے یا پلاٹ جان کا بدلہ نہیں ہوسکتا، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے کتنے مقدمات بنائے گے سوال تو یہ ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی میں ایم کیو ایم کا بھی کردار ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے میئر کراچی کی نشست پر قبضہ ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ میں 16 سال سے حکومت...
ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن فہرست میں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ سعودی حکومت نے پاکستان کوباضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ Post Views: 1
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر لندن میں حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق دورۂ لندن کے دوران سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضیف ائز عیسیٰ کی کار پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے دورۂ لندن کے دوران ان کی کار پر حملہ آور ہونے کے جرم میں حکومت پاکستان نے 23 پاکستانی نژاد افراد کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کردیے تھے۔ اس سے قبل برطانوی عدالت بھی ملزمان کو قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر حملے کے الزام سے بری کر چکی ہے۔...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر برطانیہ میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس نے مذکورہ تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی تاہم تقریب سے واپسی پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے حملے اور بدمزگی کا سامنا کرنا پڑا...
—فائل فوٹو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر برطانیہ میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس نے مذکورہ تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی تاہم تقریب سے واپسی پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے حملے اور بدمزگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی،گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا تھا،فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل سے روانگی پرگاڑی روکنے اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی...
چینی وزیر خارجہ کا کھم تھائی سیفندون کے انتقال پرچین میں لاؤ س کےسفارت خانے میں اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر وانگ ای نے چین میں لاؤس کے سفارت خانے میں لاؤس کےسابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور وہاں موجود کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کئے ۔ لاؤس کے سفارتخانے نے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر وانگ ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ کھم تھائی سیفندون پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے لاؤ...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے، لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے، 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ اس شہر کی مجرم پیپلز پارٹی ہے یہ وسائل کو اپنے اوپر استعمال کرتی ہے پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں ٹینکر مافیا پانی فروخت کررہی ہے یہ کام 30 سال سے ہورہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے، لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے، 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف...
فائل فوٹو۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے۔ لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔

سینیٹ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی چیئرمین سینیٹ کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف یوسف رضا گیلانی بلکہ پورے سینیٹ اور پورے ملک کے لئے اعزاز ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز سید یوسف رضا گیلانی کی بطور پارلیمنٹرین، سابق سپیکر قومی اسمبلی سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے شاندار خدمات اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔...

یوسف رضا گیلانی کی بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بطور بانی چیئرمین تقرری پر سینٹر عرفان صدیقی کی مبارکباد
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف یوسف رضا گیلانی کا نہیں، پوری سینٹ بلکہ پورے ملک کا اعزاز ہے۔ چیئرمین سینٹ کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ اعزاز بطور پارلیمنٹیرین، بطور سپیکر قومی اسمبلی اور بطور چیئرمین سینٹ، گیلانی صاحب کی شاندار خدمات اور انتہائی قابل قدر کارکردگی کا اعتراف ہے۔ یہ امر ہم سب کے لیے باعث فخر ہے کہ یوسف...
لاہور: عید کے موقع پر لاہور سفاری زو اور چڑیا گھر سمیت صوبے بھر کے وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن کے مطابق لاہور سفاری زو، لاہور چڑیا گھر اور دیگر مقامات پر عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تیاریوں کا زیادہ تر زور لاہور سفاری پارک پر دیا جا رہا ہے۔ عید کے دوران سفاری پارک میں وائلڈ لائف سے متعلق آگاہی کے لیے پلے کیا جائے گا اور روزانہ چار شوز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ دیگر تفریحی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔ مدثر حسن نے مزید بتایا کہ اس بار سفاری پارک میں فوڈ کورٹس کھلی...
سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 500 نان فارمل ایجوکیشن مراکزر قائم کرنے کا معاہدہ کیا ہے، نان فارمل ایجوکیشن طریقہ کار کے تحت پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار بچوں کو 30 ماہ میں پرائمری تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر پسماندہ علاقوں کے 15 ہزار آؤٹ آف اسکول چلڈرن کو 30 ماہ میں پرائمری کی تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جائے گی۔ منصوبہ کے حصول کے لیے شراکت داروں کے ساتھ کراچی میں منعقد ہونے والی تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ زاہد علی عباسی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو ایڈوائزر، کرکیولم ونگ، اور ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے،واقعے کے ذمے داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں شیری رحمان نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم نہتے مسافروں پرحملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے،واقعے کے ذمے داروں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے وطن عزیز کے امن کو تباہ کرنے کی تمام تر مزموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔ شیری رحمن نے...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، ٹیکس دینے کے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کو مافیاز کے حوالے کرکے ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے۔ کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کے نام پر رشوت...
پاکستان اور ایتھوپیا کا پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے فروغ، تجارتی، اقتصادی اور پارلیمانی و ثقافتی روابط پر گفتگو کی گئی،ملاقات میں پارلیمانی سفارتکاری اور وفود کے تبادلوں میں فروغ پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر اعظم تھے،دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ایتھوپین سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا...
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ نے وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ کے پانی کے حقوق کو یقینی بنائیں اور ایسی کسی بھی اسکیم یا منصوبے سے باز رہیں جو صوبے کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے مفادات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور کسی بھی صورت میں متنازعہ کینالز کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے کے پانی کے حقوق کی محافظ ہے اور سندھ کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہر اس...
اسلام آباد (نیوزز ڈیسک)واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی سمیت پاکستان کے متعدد شہر موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔پرانا انفراسٹرکچر، قابل استعمال پانی و صفائی کا نظام مفلوج ، منصوبوں میں واش کو شامل کیا جائے،یونیورسٹی آف بریسٹل اور کارڈف یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کی گئی رپورٹ میں کہاگیا ہےموسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب اور پانی کی قلت رہائشی آبادیوں میں قابل استعمال پانی اور صفائی کے نظام کو مفلوج کر رہے ہیں۔رپورٹ کا عنوان”پانی اور موسمیات: شہری آبادیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات“ ہے، جو یہ اجاگر کرتی ہے کہ موسمیاتی آفات کا 90 فیصد پانی سے متعلق ہیں اور...
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے زراعت اور معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ سندھ کے کسان اور ماہی گیر مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے دریائے سندھ پر نئے کینال بنانے کے منصوبوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلے پانی کے بحران کو مزید سنگین بنا دیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم سے سندھ...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کے ضیاع کو روکا جائے تاکہ ہماری نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔ زمین کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے پانی کے وسائل کی حفاظت انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے سندھ میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بحران کی وجہ سے زراعت اور معیشت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، جبکہ سندھ کے کسان اور ماہی گیر مشکلات کا شکار ہیں۔ مزید پڑھیں: مریم نواز...
یوم علیؑ کے موقع پر کمشنر کراچی نے دو روز کےلیے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کراچی کے تمام اضلاع کے ڈی آئی جی پولیس کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی رینج کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی ڈویژن کی حدود میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی 21 اور 22 مارچ یعنی جمعہ اور ہفتہ تک نافذ رہے گی۔ 21 رمضان المبارک کو یوم علیؑ کے موقع پرکسی بھی...
محمد فاروق—فائل فوٹو رہنما جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے کہا ہے کہ پانی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، واٹر ایمرجنسی نافذ کر کے کے فور کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ہاؤس میں جماعتِ اسلامی کا واحد نمائندہ اور پارلیمانی لیڈر بھی ہوں۔ سندھ کوپانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم ملے گا: محمد فاروقجماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ محمد فاروق نے کہا ہے کہ کراچی کو اب الیکٹرک ٹرین کی ضرورت ہے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی نہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت...
نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع...
حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں نئے فارمیسی اسکول اور کالجز کھولنے پر پابندی عائد کردی۔ذرائع نے کہا کہ فارمیسی اسکول، کالجز کھولنے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد ہوئی ہے ، فارمیسی ادارے کھولنے پر پابندی میں مزید توسیع کا امکان ہے۔ پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا، اس حوالے سے فارمیسی کونسل پاکستان نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔پی سی پی کے یکم مارچ کے 62 ویں اجلاس...
پشاور: خیبر پختونخوا میں رستم کے علاقے میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول سابق ناظم ایوب خان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے ۔قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے "جیو نیوز" کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے۔ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اسے صرف بحال کیا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر بھی بات ہوگی، بہت سے لوگ دہشتگردی میں شامل ہیں، کچھ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف وزیر دفاع نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسنگ پرسنز کمیشن کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو ’کمپرومائزڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)باجوہ کو ملک میں طالبان کی آبادکاری کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہاہے کہ باجوہ سے پارلیمان کے سامنے جواب طلبی کرنی چاہئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ طالبان کی آبادکاری کی تجویزقمرجاویدباجوہ کی جانب سے آئی تھی وہ اس پرپوزل کے خالق تھے اب تردیدکیسے کرسکتے ہیں؟قمرجاویدباجوہ نے اسمبلی فورپر تقریر میں سہانے خواب دکھائے تھے ان سے پارلیمانی کے سامنے جواب طلبی کرنی چاہئے۔ایک سوال پر انہوں کہاکہ سوات میں جو جلوس نکلے تھے وہ کس کے خلاف نکلے تھے؟۔انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںبریفنگ دی جائے گی جس کے بعدبڑے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی...
فوٹو: فائل پشاور میں کھلونا نما بندوقوں اور فائر کریکر پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر کھلونا اسلحہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ امن و امان کے پیش نظر کھلونا اسلحہ اور فائر کریکرز پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ڈی سی پشاور سرمد سلیم اکرم کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے پیش نظر کھلونا اسلحہ کلچر کے خاتمے کا اقدام کیا گیا ہے۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹیوں کا گورنر ہاؤس پنجاب میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت اسحاق ڈار نے کی، مسلم لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، اعظم نذیر تارڑ، مریم اورنگزیب اور ملک محمد احمد خان بھی شریک ہوئے جبکہ راجہ پرویز اشرف، سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن،...

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس؛ عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے گورنر ہائوس میں مشاورتی اجلاس کا علامیہ جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ علامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر چلنے اور عوامی مفاد کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد پر اتفاق کیا ہے ۔قائدین نے ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں تسلسل سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ کے مشاورتی جلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رابطہ کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 12 اپریل کو ہوگا ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے صوبے میں عوام کی فلاح وبہبود...
لاہور کے بیجنگ انڈر پاس پر فائرنگ اور لڑائی جھگڑے کا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے لیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز فیصل کامران نے پولیس کو اپنی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث گارڈز کی سیکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔فیصل کامران نے کہا کہ نقضِ امن کا باعث کوئی بھی ہو، وہ قانون سے بالاتر نہیں۔
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ مجوزہ اے پی سی کے لیے ہم پی ٹی آئی کے پاس جانے کو تیارہیں،اے پی سی میں پی ٹی آئی کی شرکت غیرمشروط ہونی چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے اے پی سی بلانے کی تجویزسے متعلق کہاکہ پی ٹی آئی کی طرف سےشہبازشریف کی تجویزکاحصہ بننے کے لیے قبل ازوقت شرط لگادی گئی ، پی ٹی آئی آج کہہ رہی ہے کہ بانی کو پیرول پر رہاکیا ،اے پی سی میں شرکت غیرمشروط ہونی چاہئے پی ٹی آئی پہلے ہی شرطیں لگارہی ہے تو ان کے اخلاص پرسوال اٹھتاہے اور اس سے ان کی نیت پتہ چلتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی...

30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے،مسافروں نے حملے کے بعد کا احوال بتا دیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
نواز شریف کا پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں...
عرفان بیگ کے بیرون ملک لئیق احمد سے شراکت میں ریسٹورنٹ قائم کیے جانے کی اطلاعات موجودہ ڈی جی ایم ڈی اے سعید صالح جمانی بھی عرفان بیگ کے سامنے بے بس نظر آنے لگے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ نام نہاد ڈائریکٹر اسٹیٹ اور اس کے علاوہ متعدد عہدوں پر فائز رہنے والے گریڈ پانچ کے میل ویکسی نیٹرمحمد عرفان بیگ کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی۔ ایم ڈی اے کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی بھی عرفان بیگ کے سامنے بے بس نظر آنے لگے ہیں،تاحال عرفان بیگ سے سرکاری ویگو-082 GSریکور نہ کی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق مطابق عرفان بیگ کی معاونت فیصل جمانی کر رہے ہیںجو سعید صالح جمانی کے قریبی رشتہ...
ویب ڈیسک : پاکستانی سفارتکار کے امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے کہ امریکی امیگریشن حکام نے ان کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں انہیں سینئر پاکستانی سفارتکار پر امریکہ میں تعیناتی کے دوران انتظامی بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ سینئر سفارتکار اس وقت ایک وسط ایشیائی ملک میں پاکستان کے سفیر ہیں، اور اپنے نجی دورے پر امریکہ جا رہے تھے۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ۖ...
کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں لکڑیوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے باعث پارکنگ میں کھڑے 5 رکشے جل گئے۔ 4 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ گودام میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ Post Views: 1
کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں واقع ایک لکڑی کے گودام میں آتشزدگی کے واقعے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باؤزر کی مدد سے آگ بجھائی گئی، تاہم فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔ ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے بھی مدد طلب کی، جس کے بعد ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے نیپا پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر کے جائے وقوعہ...
بھوک ہڑتالی کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے کہا کہ نہروں کیخلاف سندھ اسمبلی سے قرارداد پاس ہونی چاہیے، حکمران اپنے مفادات کیلئے صوبے کے مفادات کا سودا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں، دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے، پانی کا مسئلہ...
مردان میں آبپاشی کے نالے پر ہونے والے تنازع پر دو گرہوں میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں دو گروپوں کے درمیان آبپاشی کے نالے کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے تتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے دو راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہو گئے۔
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں سندھی بھائیوں کے ساتھ ناانصافی کی بات ہوگی تو ساتھ کھڑا ہوں۔ دریائے سندھ سے نئی نہروں کے فیصلے پر صدر زرداری کے دستخط ہیں، سندھ کے مفادات پر سودے پر شہری و دیہی سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ سٹی کورٹ میں وکلا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے دورے کے موقع پر بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ میرا یہاں بھرپور استقبال ہوا ہے۔ پانی کا مسئلہ صرف سندھیوں کا نہیں ہم سب کا ہے۔ ہم سب سندھ کے ہیں، ہمارے مسائل ایک ہیں۔ ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ 08-03-2025 Zelensky's Humiliation, Hamas Power, Parachinar Crisis & US Betrayal | Latest Analysis زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں بے عزتی ح_ماس کا نیا وار اور اسرائیل کی بے بسی پاراچنار میں عوام کا فاقوں سے برا حال ہفتہ وار پروگرام وی لاگ وی لاگر:سید عدنان زیدی تاریخ: 8 مارچ 2025 پروگرام کا خلاصہ: وائٹ ہاؤس...
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ تبادلوں کی نصف صدی پر نظر ڈالتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے قیمتی تجربہ باہمی احترام ہے، سب سے مضبوط محرک قوت باہمی مفاد اور جیت جیت کے نتائج ہیں، سب سے بڑا اتفاق رائے کثیرالجہتی ہے، اور سب سے درست سمت شراکت داری ہے۔جمعہ کے روز وانگ ای نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں، چین۔یورپی یونین تعاون نے بڑی پیش رفت کی ہے۔آج، چین۔یورپی یونین کی معیشتوں کا حجم دنیا کی کل معیشتوں کا ایک تہائی سے زیادہ ہے ، اور چین۔یورپی یونین...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔ گورنر ہائوس لاہور میں دی جانے والے افطار ڈنر میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ناراض کارکنوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا میرا عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کاکنان کے لئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گورنر پنجاب...
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب بھارتی بلے باز شبھمن گل کو ایمپائر کی جانب سے وارننگ دی گئی، حالانکہ انہوں نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کا ایک بہترین کیچ لیا تھا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے نویں اوور کی دوسری گیند پر پیش آیا جب ہیڈ نے ورون چکرورتی کی گیند پر غلط شاٹ کھیلا اور گیند لمبے فاصلے پر گئی۔ گل نے کافی دوڑ لگانے کے بعد ایک شاندار کیچ پکڑا، لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے گیند کو فوراً زمین پر چھوڑ دیا۔ ایمپائر نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں وارننگ دے دی۔ ایم سی سی قانون کیا کہتا...
جنوبی افریقی اسٹار کھلاڑی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ایڈین مارکرم انگلینڈ سے میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے، ان کا ٹریننگ کے موقع پر فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی جنوبی افریقی ٹیم کو کئی ٹاپ پلیئرز کا انجریز کی وجہ سے ساتھ میسر نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ایڈین مارکرم کی انجری کے سبب جارج لینڈے کو بطور ٹریولنگ ریزرو طلب کیا گیا تھا، تاہم اسٹار کھلاڑی نے اب فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میں پی ٹی وی کے خلاف اسٹیٹ بینک کی 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گرگئیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کھیل کے پہلے روز اسٹیٹ بینک نے 3 گیندوں پر 4 وکٹیں گنوائیں۔اننگز کےستائیسویں اوور کی تیسری گیند پر پی ٹی وی کے فاسٹ بولر محمد شہزاد نے عمر امین کو آؤٹ کیا، چوتھی گیند پر فواد عالم آؤٹ ہوئے۔ پانچویں گیند سے قبل سعود شکیل کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا اور پانچویں گیند پر شہزاد نے عرفان نیازی کو بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی اور اس طرح پی ٹی وی کو یکے بعد دیگرے 3 گیندوں پر 4 وکٹوں کا نقصان ہوگیا۔خیال رہے کہ قانون کے...
بھارت آسٹریلیاکو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آٹ ہوگئی، جواب میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے اور...
چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے اور اوپنر ٹریوس ہیڈ 39 رنز اسکور کرسکے جبکہ بھارت کے محمد شامی نے 3، جدیجا اور ورون چکرورتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ٹاس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سیمی فائنل میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں کھیل جائے گا، جس کیلئے کرس گیفنی نے اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر کے طور پر فرائض نبھائیں گے جبکہ مائیکل گف تھرڈ امپائر اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔ اسی طرح دوسرا سیمی فائنل، جو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا وہاں کمار دھرماسینا اور پال ریفل آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ جوئل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کی خدمات سرانجام دیں...
کراچی کے علاقے ناظم آباد قادری ہاؤس کے قریب آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ویئر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ملتے ہی کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس کے باعث دھوئیں کا اخراج نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موقع پر ڈزاسٹر رسپانس وہیکل بمعہ اسموک اجیکٹرز بھی موقع پر طلب کرلیے گئے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع رات نو بجے کے قریب ملی تھی جس کی اطلاع ایک فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کو...