کراچی میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائدکے علاقے ابراہیم حیدری میں پانی کے ٹینک میں دم گھٹنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
شہرقائد میں افسوس ناک واقعہ گھر میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا۔ جس میں چاروں افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ایک شخص کی حالت غیر بھی ہوئی ،دم گھنٹے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کے ٹینک میں مبینہ طور پر گٹر کا پانی بھر گیا تھا، جس کے باعث ٹینک میں زہریلی گیس پیدا ہو گئی تھی، صفائی کی غرض سے ٹینک میں اترنے والے چاروں افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کے ٹینک ٹینک میں
پڑھیں:
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
کراچی:ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔
مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔