مسلم ممالک اسرائیل پر موثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
مسلم ممالک اسرائیل پر موثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے زہریلے پروپیگنڈے کو نظر انداز کرنے اور مذاکرات پر زور دینے کی اپیل کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی رہنماں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بلا مشروط حمایت فراہم کر رہے ہیں۔استنبول میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکیہ مشرق وسطی میں سرحدوں کو خون سے دوبارہ کھینچنے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے او آئی سی کے 57 رکن ممالک سے کہا کہ یہ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے کہ ہم اسرائیل کی غنڈہ گردی کو ختم کرنے کے لیے نہ صرف فلسطین میں بلکہ شام، لبنان اور ایران میں بھی زیادہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے امریکا کے ساتھ نئے جوہری مذاکرات سے قبل کیے گئے، جن کا مقصد ان مذاکرات کو سبوتاژ کرنا تھا، اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل مسائل کو سفارتی ذرائع سے حل نہیں کرنا چاہتا۔
استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے ان ممالک سے اپیل کی، جو اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، کہ وہ اسرائیل کے زہریلے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، اور وسیع تر جنگ کو روکنے کے لیے بات چیت کے ذریعے حل تلاش کریں۔انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر اسرائیل کے خلاف مثر پابندیوں کے نفاذ کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجلاو گھیراو کیس، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین بری جلاو گھیراو کیس، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، علی بخاری اور شعیب شاہین بری قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی کفایت شعاری، 3ارب روپے قومی خزانے میں واپس بھارتی دعوے مسترد، پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی جنگی بندی کی درخواست، ترجمان دفتر خارجہ اسرائیلی حملوں میں 400سے زائد ایرانی شہید، 3 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب اور نان فائلر کے کیش نکلوانے کی حد میں تبدیلی منظور استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، ایران و غزہ صورتحال پر توجہ مرکوزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رجب طیب اردوان اردوان نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی طلبہ کا استنبول یونیورسٹی کے عالمی تقریری مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
پاکستان کے باصلاحیت طلبہ پر مشتمل 21 رکنی وفد نے حال ہی میں ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ استنبول یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (IUMUN) میں شرکت کی، جو ترکیہ کا سب سے بڑا اور نمایاں تقریری مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔
اس بین الاقوامی ایونٹ میں بے ویو اکیڈمی، کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول، نکسر کالج اور دی سیڈر اسکول کے طلبہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی وفد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میں سے 4 کمیٹیوں میں ایوارڈز حاصل کیے۔ احمد نسیم کھرل اور یحییٰ جمالی نے آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ آئیلا طارق، منتہٰی کامران اور وانیا عمیر کو ان کی عمدہ کارکردگی پر آنریبل مینشن سے نوازا گیا۔
مقابلے میں 19 سے زائد ممالک کے 700 سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی، جن میں ترکیہ کے مختلف شہروں سے آنے والے طلبہ بھی شامل تھے۔ پاکستانی وفد میں شامل زیادہ ترطلبہ کم عمر تھے، تاہم انہوں نے کالج اور یونیورسٹی سطح کے طلبہ کے ساتھ بھرپور انداز میں مقابلہ کیا۔تین دنوں پر مشتمل اس علمی و سفارتی مقابلے میں 10 مختلف کمیٹیوں میں سخت مباحثے ہوئے۔
استنبول یونیورسٹی کی میزبانی میں ہونے والا یہ مقابلہ یورپ کے سب سے بڑے تقریری مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔ 1453 میں قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی 57 مختلف شعبہ جات اور 143 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 10,000 طلبہ پر مشتمل ہے۔ اس کے نمایاں سابق طلبہ میں ترکی کے سابق صدر جناب عبداللہ گل اور سابق وزیر خارجہ جناب تران گنیس شامل ہیں۔