روس کی مقامی عدالت نے ملٹری تھیم پارک “پیٹریاٹ پارک” کے سابق ڈائریکٹر ویچسلاو احمدوف کو ریاستی تعمیراتی معاہدوں میں دھوکا دہی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

ماسکو ٹائمز کے مطابق احمدوف اور وزارت دفاع کے سابق اعلیٰ اہلکار ولادیمیر شیسٹیروف کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر پیٹریاٹ پارک کی تعمیراتی سرگرمیوں میں کرپشن اور دستاویزات میں جعلسازی کے الزامات تھے۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین کے درمیان جاری ہولناک جنگ کے خاتمے کا فارمولہ پیش کر دیا

بعد ازاں دونوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سابق نائب وزیر دفاع پاویل پوپووف کے خلاف گواہی دی۔ شیسٹیروف کو گذشتہ ماہ 6 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اوڈنتسوو شہر کی عدالت نے احمدوف کو بڑے پیمانے پر فراڈ اور جعلسازی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال قیدِ بامشقت، 3 لاکھ روبل (قریباً 3,700 ڈالر) جرمانہ اور 2 سال کے لیے کسی بھی سرکاری عہدے پر فائز ہونے پر پابندی عائد کی تھی۔

عدالت نے ان کے تمام ریاستی اعزازات بھی واپس لے لیے تھے۔ استغاثہ نے ان کے لیے 6 سال قید اور 6 لاکھ روبل جرمانے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں: روس ایران میں چھوٹے جوہری توانائی کے پلانٹس بنائے گا؟

عدالتی فیصلے کے تحت وزارت دفاع کو سول مقدمے میں 1.

6 کروڑ روبل (دو لاکھ ڈالر) اور پیٹریاٹ پارک کو 70 لاکھ روبل (87 ہزار ڈالر) ہرجانے کے طور پر دلوائے گئے۔

تحقیقات کے مطابق سابق نائب وزیر دفاع پوپووف نے احمدوف اور شیسٹیروف کو ماسکو ریجن میں اپنی نجی جائیداد پر ایک مکمل 2 منزلہ گھر، گیراج، گیسٹ ہاؤس اور باتھ ہاؤس تعمیر کروانے کی ہدایت دی تھی۔

26 ملین روبل (3 لاکھ 20 ہزار ڈالر) کی تعمیر کو پیٹریاٹ پارک کے منصوبوں میں ظاہر کیا گیا اور سرکاری کاغذات میں جعلی اندراج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے روسی کرپٹو اسکیم میں گرفتاریوں پر 60 لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا

پوپووف کے خلاف رشوت، اختیارات کے ناجائز استعمال، دھوکا دہی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔ یہ گرفتاریاں گزشتہ برس وزارت دفاع میں بڑے پیمانے پر کی گئی انسدادِ کرپشن کارروائیوں کا حصہ ہیں۔

پیٹریاٹ پارک، جو ماسکو کے مغرب میں 60 کلومیٹر دور کوبینکا میں واقع ہے، روسی فوج کا ایک تھیم پارک اور نمائش گاہ ہے، جہاں ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی نمائش کے ساتھ ساتھ آرمی کے نام سے ایک عظیم گرجا گھر بھی قائم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

روس روس ملٹری تھیم پارک روسی ملٹری تھیم پارک ماسکو ٹائمز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: روس ملٹری تھیم پارک روسی ملٹری تھیم پارک ماسکو ٹائمز سال قید

پڑھیں:

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گاں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گاوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور بعض منصوبوں میں تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔اجلاس میں پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا، لاہور ڈویژن میں 51، راولپنڈی میں 64، فیصل آباد میں 37، ملتان میں 75، سرگودھا میں 45، گوجرانوالہ میں 64، ڈیرہ غازی خان میں 51، بہاولپور میں 61، گجرات میں 53 اور ساہیوال میں 49 بیوٹیفکیشن منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے لیے باقاعدہ سسٹم وضع کیا جائے گا جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے سیمنٹ کی طلب اور قیمت میں کمی
  • نیتن یاہو ایک پاگل اور قاتل شخص ہے، سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ
  • پاکستان: زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ
  • ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی
  • امریکا نے روسی کرپٹو اسکیم میں گرفتاریوں پر 60 لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا
  • بٹ کوائن کی اونچی اڑان، قیمت 1 لاکھ 24 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی
  • جانیے کہ جوہری ٹیکنالوجی ماہی گیری کے فراڈ کو کیسے روک سکتی ہے