عالمی سفارتی مشن میں پاکستان کے موقف کو سب نے تسلیم کیا ہے، نثار کھوڑو
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے لئے اگر کوئی حقیقی امیدوار ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت عالمی سفارتی مشن کے موقع پر پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر سب نے تسلیم کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، برسلز سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے سفارتی وفد کی قیادت میں جاکر جو کامیابی حاصل کی ہے اس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی، جمعہ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتی دورے پر کراچی واپسی پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی، جاوید ناگوری، کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹرز، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، زیلی ونگز کے صدور و جنرل سیکرٹریز، پیپلز پارٹی کے ٹاؤنز چیئرمینز و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کے لئے اگر کوئی حقیقی امیدوار ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت عالمی سفارتی مشن کے موقع پر پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر سب نے تسلیم کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی نثار احمد کھوڑو پاکستان کے نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں، مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔