برطانیہ امریکا کے کہنے پر مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور غیر قانونی جنگ میں شامل نہ ہو، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
یہ مطالبہ اسوقت سامنے آیا ہے، جب یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اٹارنی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں کسی بھی ممکنہ جنگ میں برطانیہ کی شمولیت بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل جنگ پر لبرل ڈیموکریٹس نے برطانوی حکومت سے قانونی مشورہ شائع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ لبرل ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع میں شمولیت سے متعلق کوئی بھی قانونی مشورہ سامنے لایا جائے۔ لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے لیڈر ایڈ ڈیوی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو امن و انصاف پر مبنی خارجہ پالیسی اپنانی چاہیئے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ کو امریکا کے کہنے پر مشرقِ وسطیٰ میں ایک اور غیر قانونی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیئے۔ یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اٹارنی جنرل نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں کسی بھی ممکنہ جنگ میں برطانیہ کی شمولیت بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہوسکتی ہے۔۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔