ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی آمد جاری، آج 604 شہری ملک میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحدی علاقے گبد ریمدان بارڈر کراسنگ سے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی آمد جاری ہے۔
امیگریشن حکام کے مطابق آج مزید 115 طلبہ سمیت 604 پاکستانی شہری ملک میں داخل ہوئے۔
ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ہدایت کی ہے کہ ایران سے پاکستان بارڈر کے ذریعے جانے والے پاکستانی پیشگی اطلاع دیں۔
سرحد عبور کرنے والوں میں زیادہ تعداد زائرین کی ہے۔
12 جون سے اب تک پاک ایران سرحد عبور کرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 608 ہوگئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے افراد کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
افغانستان میں زلزلہ، ایران کا اظہارِ ہمدردی
ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران، افغانستان کے معزز عوام خصوصاً جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے پر افغان عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امدادی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ کے علاقے خُلم میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران، افغانستان کے معزز عوام خصوصاً جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور زخمیوں و متاثرین کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایران افغانستان کو امداد اور نجاتی کارروائیوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔