بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں انٹرنیشنل پلئیرز کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز برسبین ہیٹ نے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، میلبرن رینیگیڈز نے محمد رضوان اور میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

اسی طرح سڈنی تھنڈرز نے لیگ اسپنر شاداب خان کو گولڈ کٹیگری میں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جبکہ پلئیرز ڈرافٹ سے قبل سڈنی سکسرز کی فرنچائز سے معاہدہ کرنیوالے بابراعظم بھی گولڈ کیٹیگری میں فرنچائز کا حصہ بنے ہیں۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ کِس فرنچائز نے شاہین کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا؟

میلبرن رینیگیڈز نے نوجوان کرکٹر حسن خان اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے فاسٹ بولر حسن علی کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

بی بی ایل لیگ میں مجموعی طور پر 8 فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے باہر بابراعظم کو بگ بیش فرنچائز نے اپنا بنالیا

جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان سمیت کئی 74 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی تاہم محض 7 کھلاڑی فرنچائزز کا بھروسہ حاصل کرسکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بگ بیش لیگ کا حصہ

پڑھیں:

23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے

بنوں:خوجڑی کے23 ماہی گیرعمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے،

بنوں کے گاؤں خوجڑی کے 23 ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے، ایک ماہی گیر کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بنوں سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ ماہی گیر 6 ستمبر کو مچھلیاں پکڑنے کے لیے گوادر سے عمان گئے تھے تاہم حادثے کا شکار ہوگئے۔

ہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا

کراچیہاکس بے پر سمندر میں نہاتے ہوئے تین دوست ڈوب...

انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کے لانچ کو حادثہ کمپریسر میں آگ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ایک شخص کو قریبی بحری جہاز کے عملے نے بچا لیا جبکہ باقی 22 افراد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

ادھر ماہی گیروں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عمان میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت عمان سے اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایچ پی وی ویکسین: پاکستانی معاشرے میں ضرورت
  • جیڈ اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بن گئے
  • آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر کا کونسا نمبر؟
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
  • 23 پاکستانی ماہی گیر عمان کی سمندری حدود میں ڈوب گئے
  • بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے
  • ایجادات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، جانئے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
  • ایشیا کپ، کس کھلاڑی نے ایونٹ کی انعامی رقم سے بھی 8 گنا مہنگی گھڑی پہنی؟
  • اسلام آباد ریڈ زون کے داخلی راستوں پر ڈائیورشنز، شہری کونسا متبادل راستہ استعمال کرسکتے ہیں؟