جلوس کے راستے مکمل طورپرکلیئرکرائے جائیں‘محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی ٹاؤن میں رین ایمر جنسی نالہ صفائی ہنگامی بنیادوں پر جاری۔حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔چیئرمین محمد یوسف نے بارش کے پانی کی نکاسی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نالوں میں کچرے اور پانی کی رکاوٹ کو دیکھ کر فوری طور پر صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کیے اور اپنی نگرانی میں نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرایا۔ انہوں نے مین روڈز، جلوسوں کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام اہم راستے جلوسوں سے قبل مکمل طور پر کلیئر کرائے جائیں تاکہ عوام اور عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔دورے کے دوران چیئرمین محمد یوسف کو مقامی شہریوں اور علاقہ مکینوں نے بارش کے بعد گلی محلوں میں پانی جمع ہونے، سڑکوں پر کیچڑ اور نالوں کی بندش کی شکایات بھی کیں۔ جس پر چیئرمین نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ گلی محلوں اور نشیبی علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر پانی نکالا جائے اور فوری طور پر صفائی کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی اور اسپرے مہم شروع کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں تاکہ بارش کے بعد پیدا ہونے والی بیماریوں کا سدباب کیا جا سکے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد یوسف
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمد فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کے لیے انسانی راہداری اور فلسطین کے لیے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ہے۔