گورنر سندھ سے فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی قیادت میں سندھ اسمبلی کے اراکین کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی قیادت میں تمام سندھ اسمبلی کے اراکین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی، پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ سمیت تمام اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل تھے۔ وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر شرکاء نے گورنر سندھ کو فرداً فرداً پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ بھی پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی گورنر سندھ نے گورنر
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔