مخصوص نشستوں کے فیصلے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلائے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں۔؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔؟ اس پر بھی بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔
دوسری جانب مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں۔؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔؟ اس پر بھی بات ہوگی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں صوبے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی بات چیت اور مشاورت ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی مخصوص نشستوں کے وزیر اعلی کے بعد
پڑھیں:
کراچی: ضمنی بلدیاتی الیکشن، پیپلز پارٹی و پی ٹی آئی کارکنان میں جھگڑا
—’جیو نیوز‘ گریبکراچی کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر آج ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔
یوسی 8 وارڈ 3، سعیدآباد میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں جھگڑا ہو گیا۔
جھگڑا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد خاتون کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے پر ہوا، پولیس نے عوام کو پولنگ اسٹیشن سے منتشر کر دیا۔
کراچی کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوئے، جس میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوئی، پولنگ کا وقت ختم ہو نے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔
کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع کیماڑی، غربی اور شرقی میں 5 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوئے جہاں کل 54 امیدوار مد مقابل ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں یو سی وائس چیئرمین کی نشست آصف موسی کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی، جس پر پیپلز پارٹی نے ان کے بھائی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
اسی طرح اورنگی میں یو سی چیئرمین کی نشست عامر بھٹو کے قتل کے بعد خالی ہوئی، جس پر ان کی بیوہ شہنیلا عامر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
سہراب گوٹھ ٹاؤن میں بھی یو سی وائس چیئرمین بشیر بروہی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے شہروز بروہی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔