ڈی سیٹ کریں یا جرمانے لگائیں، ہم احتجاج کرینگے: ملک احمد بھچر
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم احتجاج کریں گے چاہے ہمیں ڈی سیٹ کر دیں یا جرمانے لگا دیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی جماعت کا فیصلہ تھا ایوان میں اور باہر احتجاج کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ایوان میں گئے سپیکر سے مائیک مانگا، سپیکر صاحب کی کرسی عارضی کرسی ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہم نے آرڈر سنے، جب بات مکمل کی تو ہم نے 3 بار پوائنٹ آف آرڈر پر مائیک مانگا، رولز کے مطابق جب اپوزیشن لیڈر کھڑا ہوتا ہے تو اس کو مائیک ملتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جناب سپیکر آپ نے ابھی تک ہمارے پارلیمانی لیڈر کا نوٹیفکیشن ہی نہیں دیا، آپ کس جہان کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپیکر صاحب جس کتاب کی بات آپ کر رہے ہیں اس کی ہی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ہم فسطائی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔
پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست، بلوم برگ کی رپورٹ جاری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ملک احمد
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔