مریم نواز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی، سپیکر نے اپوزیشن کے 26 اراکین کو معطل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تقریر کے دوران احتجاج مہنگا پڑ گیاہے ، سپیکر اسمبلی نے 26 اراکین کو معطل کر دیا اور معطل کیئے گئے اراکین کیخلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مریم نوازشریف تقریر کیلئے کھڑی ہوئیں تو اپوزیشن کی جانب سے احتجاج شروع کر دیا گیا، اپوزیشن کا احتجاج ان کی مکمل تقریر کے دوران جاری رہا جبکہ سپیکر مسلسل اپوزیشن کو روکتے رہے ۔
تاہم آج سپیکر نے گزشتہ روز کی کارروائی کا نوٹس لیتے ہوئے اپوزیشن کے 26 اراکین اسمبلی کو رول 210 تین کے تحت 15 سیشنز کیلئے معطل کر دیا ہے ۔
سالگرہ منانے کیلئے جھیل میں جانیوالوں کی کشتی الٹ گئی، 8 افراد ہلاک
سپیکر ملک احمد خان کا کہناتھا کہ جمہوری اور پارلیمانی روایات کی پاسداری پر یقین رکھتا ہوں ، اسمبلی میں حکومتی جماعت کو برتری حاصل ہے ،ایوان میں اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے ، رولنگ کے باوجود اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کھلی خلاف ورزی کی ، پنجاب اسمبلی میں کل نشستوں پر 37 انتخابی عذرداریاں داخل کی گئیں ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا آج اس کی تعبیر رونما ہورہی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے۔ مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز کے ہر منصوبے میں شفافیت اور عوامی خدمت واضح نظر آتی ہے۔ علامہ اقبال کا فلسفہ اور نظریہ پاکستان کے قیام کا باعث بنا۔ شاعر مشرق نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں الگ وطن کی سوچ بیدار کی۔ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا آج اس کی تعبیر رونما ہورہی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے۔ پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا آج اس کی جھلک نمایاں نظر آرہی ہے۔