معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری کے ہمراہ اسلام آباد کے جی سیون (ستارہ مارکیٹ)اور آئی-ایٹ مرکزمیں شجرکاری مہم کے دوران پودا لگا یا ۔ اس موقع پر کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کی جانب سے دونوں تجارتی مراکز میں ڈسٹ بنز کی تنصیب بھی کی گئی، تاکہ صفائی اور کچرے کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے،اس موقع پر ایک بڑی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ دونوں تجارتی مراکز کی تاجر برادری نے بھی بھرپور شرکت کی اور صفائی ستھرائی کے عمل کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر جی سیون مرکز ستارہ مارکیٹ سید الطاف حسین شاہ۔جنرل سیکر ٹری رانا محمد اکرم، صدر آئی-ایٹ مرکز چوہدری وحید چیمہ ، جنرل سیکر ٹری آئی-ایٹ مرکز رانا محمد بلال،چیئرمین آئی-ایٹ مرکز یاسر جمیل عباسی، سرپرست اعلی ابرار حسین بھٹی ،خالد چوہدری،نثار مرزا، چوہدری اشرف فرزند،احمد خان، رئیس عباسی ،حافظ عابد، تراب احمد عباسی، اعجاز احمد،زعفران میر،رضا احمد عباسی، محمد فیاض اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما ساجد سدپارہ نے کہا کہ صفائی اور شجرکاری دونوں ہماری بقا کے ضامن ہیں۔ جس طرح پہاڑوں کی بلندیوں پر چڑھتے وقت ہمیں صاف ماحول اور قدرتی حسن سے توانائی ملتی ہے، اسی طرح شہروں میں بھی صاف اور سرسبز ماحول ہماری نسلوں کے لیے ضروری ہے۔ آج یہ پودا لگانا ایک علامت ہے کہ ہم سب مل کر ماحول کے تحفظ کی ذمہ داری اٹھائیں۔احسن ظفر بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کو صاف، سرسبز اور صحت مند شہر بنانے کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ تاجروں، طلبا، شہریوں اور اداروں کو ساتھ ملا کر ایک قومی تحریک کی صورت اختیار کر چکی ہے۔
سید الطاف حسین شاہ نے کہا کہ تاجر برادری صفائی اور شجرکاری مہم میں ہمیشہ کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ ہم سب کی مشترکہ کوششیں ہی ہمارے شہر کو مثالی بنا سکتی ہیں۔رانا محمد اکرم کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، اس پر عمل پیرا ہو کر ہم اسلام آباد کو نہ صرف خوبصورت بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک ماڈل بنا سکتے ہیں۔چوہدری وحید چیمہ نے کہا کہ شہریوں کو اس مہم کا حصہ بننے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔ جب تک عوام شامل نہیں ہوں گے، صفائی اور شجرکاری کی کوئی مہم دیرپا کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔رانا محمد بلال نے کہا کہ ہم تاجر اپنی کمیونٹی میں اس پیغام کو عام کریں گے کہ صفائی اور سرسبز ماحول ہماری اولادوں کے مستقبل کی ضمانت ہے۔یاسر جمیل عباسی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ یہ اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ایک صحت مند طرزِ زندگی کی طرف قدم ہے۔ابرار حسین بھٹی نے کہا کہ کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ نے جو آغاز کیا ہے، وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ یہ تحریک ہمارے معاشرتی اور مذہبی اقدار کے عین مطابق ہے۔دیگر مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام ادارے، تاجر برادری اور عوام مل کر کام کریں گے اور یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز کھول دیئے گئے اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت اور مودی کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی سیلاب متاثرین کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ، کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، علی امین گنڈاپور آرمی چیف کی خصوصی ہدایت کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں راشن کی تقسیم جاری افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31اگست، رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوہ پیما ساجد سدپارہ شجرکاری مہم
پڑھیں:
مون سون بارشوں نیا سپیل متوقع، اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند
مون سون بارشوں نیا سپیل متوقع، اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) مون سون بارشوں کے نئے سپیل کے پیش نظر اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند کردی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے نئے سپیل اور شدید بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت مارگلہ ہلز کی مختلف ٹریلز کو عارضی طور پر بند کی جارہی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید سے بہت شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ سی ڈی اے اور دیگر اداروں کی سفارشات پر ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سید پور گاؤں کے پیچھے موجود ٹریل کو عوام کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال ریے یہ پابندی 19 اگست 2025 تک برقرار رہے گی، حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں خصوصاً ہائیکرز اور وزیٹرز کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق سپریم کورٹ جج کیلئے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر جاپان حکومت کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار پاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم