ہینڈز ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت مینٹل اسپتال میںآراو پلانٹ کی تنصیب
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے سرسی جی جہانگیر کاؤس جی سائیکاٹری ہسپتال (مینٹل ہسپتال) میں آر او پلانٹ کا افتتاح کیاگیا، یہ آر او پلانٹ پانچ ہزار لیٹر پانی کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے اس میں اگر کوئی کسی قسم کے کوئی جراثیم ہوتو اس کو صاف کرانی کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ سر سی جی ہسپتال میں 12وارڈ ہیں جہاں پر پانچ سو کے قریب دماغی امراض کے مرد و خواتین افراد صحت کی سہولیات سے محروم ہیں، ہینڈز نے اس آر او پلانٹ کا افتتاح ہوا جس میں ڈاکٹر شیخ تنویر احمد، وسیم شاہ اور غوث پیرزادہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے بھی اس میں شرکت کی اس کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ آر او پلانٹ جس سے پینے کا صاف پانی ہر وارڈ میں میسر ہوگا اور وہاں پر سماج کے وہ لوگ جن کو مکمل نظرانداز کیاگیا ہے، یہاں پر 20سے 25سال سے ایسے مریض داخل ہیں جن کے ماں باپ کا کوئی پتہ نہیں ہیں ان کو اس قسم کی سہولت دینا خوش آئند ہے۔ اس موقع پر ہینڈز کے شیخ تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ دماغی امراض سے متاثر ہیں ان کی خدمت کرنا عین عبادت ہے، ایسے نادار افراد جوکہ دماغی امراض کے مریض ہیں ان کو صاف پانی کی سہولیات فراہم کرنا احسن قدم ہے، انہوں نے کہاکہ سماج میں اس قسم کے امراض میں مبتلا ہیں ان کی خدمت کرکے صحت مند بناکر ملک کی خدمت میں کام لینا چاہئے۔ ہمیں ان مریضوں کی بھرپور توجہ کی ضرورت ہے، حمید ڈیپلائی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہینڈز کے ساتھ مل کر پاکستان کے مختلف اضلاع میں 20کے قریب آر او پلانٹ لگائے گئے ہیں جن سے لوگ بڑی تعداد میں پینے کا پانی صاف استعمال کررہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ مختلف علاقوںمیں بھی آر او پلانٹ لگانے کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ر او پلانٹ ہیں ان
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :