Express News:
2025-06-09@05:22:24 GMT

پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT


88 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں سربراہ پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سے متعلق  ویٹیکن کا بیان سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق ویٹیکن نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے  پہلے پوپ پیر کی صبح 88 سال کی عمر میں فالج اور اس کے نتیجے میں دل بند ہونے جانے کے بعد انتقال کر گئے۔

پوپ فرانسس پچھلے کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے ایسٹر اتوار کے روز، 20 اپریل 2025 کو، سینٹ پیٹرز اسکوائر میں "اربے ایٹ اوربی" (Urbi et Orbi) دعا بھی ادا کی۔

ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس کی آخری رسومات Basilica of Santa Maria Maggiore میں ادا کی جائیں گی جس کی انھوں نے خود وصیت میں ہدایت کی تھی۔

ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی پوری زندگی خُداوند اور چرچ کی خدمت کے لیے وقف رہی۔

پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے اور 2013 میں پوپ منتخب ہوئے۔

وہ نہ صرف پہلے لاطینی امریکی بلکہ پہلے یسوعی پاپا بھی تھے۔

پوپ فرانسس نے اپنے دورِ میں چرچوں اور پوپائیت میں اصلاحات کے لیے قابل زکر کام کیا۔

علاوہ ازیں انھوں نے سماجی انصاف، اور ماحولیات کی حفاظت کے لیے بھی ٹھوس اقدامات بھی اُٹھائے۔

ید رہے کہ وہ پہلے پوپ ہوں گے جنہیں ویٹی کن کے باہر دفن کیا جائے گا، ان کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔

ویٹی کن کی جانب سے پوپ فرانسس کے انتقال کا باضابطہ بیان جاری کیا گیا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں ان کی موت کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔

ویٹی کن کے کیمرلینگو کارڈینل کیون فیرل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 7:35 بجے، روم کے بشپ، فرانسس، اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کے دیٹھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا تھے جس کا پہلے انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ  کے مطابق پوپ انتقال سے پہلے کوما میں چلے گئے، ان کی موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام سے کی گئی۔

ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس کو ہائی بلڈ پریشر، پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس بھی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پوپ فرانسس کی موت کی ویٹی کن

پڑھیں:

گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے

گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز

کوہاٹ: گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سی ایم ایچ کھاریاں برن سینٹرمنتقل کیاگیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس آفریدی کی نماز جنازہ سہ پہر 5 بجے بابری بانڈہ کوھاٹ میں ادا کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز گیس لیکج دھماکے کے مزید 3 زخمی زیرعلاج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ٹرمپ کے نئے بیان پر بھارت سیخ پا پاکستان میں بہت مضبوط لیڈر شپ ہے، ٹرمپ کے نئے بیان پر بھارت سیخ پا آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور شہریوں قربانی ضرور کریں مگر صفائی کا بھی ضرور خیال رکھیں:چیئر مین سی ڈی اے کی اپیل اگلی جنگ ہوئی تو ٹرمپ کو رکوانے کا وقت نہیں مل پائے گا، بلاول بھٹو نے خبردار کردیا کوہاٹ :حجرے میں دھماکہ،سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی قازقستان کا بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر اظہار مسرت، باہمی شراکت داری کا عزم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • علی ظفر کے شینا زبان میں پہلے میوزک ویڈیو ‘کرے کرے’ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
  • علی ظفر کے شینا زبان میں پہلے میوزک ویڈیو 'کرے کرے' نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی
  • ترکیہ میں عید کے پہلے دن 14 ہزار سے زائد افراد قربانی کے دوران زخمی
  • مولانا فضل الرحمان کا سابق سنیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر عباس آفریدی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
  • مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما  انتقال کر گئے
  • گیس لیکیج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے
  • عالمِ اسلام امام خمینیؒ کے بتائے ہوئے راستے کا پہلے سے زیادہ محتاج ہے، علامہ جواد نقوی
  • گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے
  • گیس لیکج دھماکے میں زخمی سابق سینیٹر عباس آفریدی انتقال کرگئے