اپنے ایک بیان میں علاء الحیدری کا کہنا تھا کہ میں نے احمد الشرع کے نام سے معروف، دہشتگرد کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹ کے رکن "ابتسام الهلالی" نے خبر دی کہ متعدد ارکان پارلیمنٹ، بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں ابو محمد الجولانی کی شرکت کے مخالف ہیں۔ ابتسام الهلالی نے شفق نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مخالفت کی وجہ اُن دہشت گرد گروہوں کی جانب سے انجام دئے گئے جرائم ہیں جن کے ابو محمد الجولانی رکن رہے ہیں۔ ان متعدد جرائم میں اہم ترین بغداد کے مرکزی علاقے "الکرادہ" میں ہونے والا بم دھماکہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 51 سے زائد نمائندوں نے شام پر حاکم باغی ٹولے کے سربراہ کی بغداد میں موجودگی کی مخالفت میں ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں جسے وہ پارلیمنٹ کے اسپیکر تک پہنچائیں گے تاکہ ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

اسی سلسلے میں ایک اور عراقی رکن پارلیمنٹ "علاء الحیدری" نے خبر دی کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں ابو محمد الجولانی کے خلاف شکایت درج کرائی۔ عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے علاء الحیدری نے کہا کہ میں نے احمد الشرع کے نام سے معروف، دہشت گرد کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابو محمد الجولانی، عراقی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہ داعش کا رکن تھا۔ واضح رہے کہ عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت "احمد فکاک البدرانی" نے گزشتہ اتوار کو خود کو شام کا صدر کہنے والے، دمشق پر قابض ٹولے کے سربراہ کے نام ایک باضابطہ لیٹر جاری کیا تاکہ وہ اگلے مہینے کی 17 تاریخ کو بغداد میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کر سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ابو محمد الجولانی کہا کہ

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف